Topics

احسان

لوگ نہیں جانتے کہ سی پی کے مسلمانوں کی زیادہ ترفلاح وبہبود وحضرت تا ج الدین باباؒ کی رہینِ منت ہے اور پورے صوبے پر ان کا زبردست احسان ہے۔ سر بنجمن کی یہی ملاقات مسلمانوں کے حق میں رحمت ثابت ہوئی۔ انہوں نے بڑی تعداد میں اسکول اورمدرسے قائم کرکے تاج الدینؒ بابا کا فیضان عام کیا۔ انہوں نے مسلمانوں کی درسگاہوں کے لئے زمینیں فراہم کیں، عمارتوں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور تعلیم یافتہ مسلمان جوانوں کے لئے روز گار فراہم کرتے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ جبل پور کے مسلمانوں کا اسکول آج بھی رابرٹسن  انجمن اسلامیہ ہائی اسکول کے نام سے موجود ہے۔انہوں نے وہاں ہزاروں مخالفتوں کے باوجود رابرٹسن  کالج بھی قائم کیا۔ ناگپور کا انجمنِ اسلامیہ ہائی اسکول بھی سربنجمن اورتاج الدین باباؒ کی اسی ملاقات کی یادگارہے۔

کالج ہاسٹل میں چھپکلی والے واقعے کے چند روز بعد امتحان کا نتیجہ نکلا تو وہ سارے ہندو اور تینوں مسلمان طلبہ کامیاب قرار دیے گئے۔ جن کی اس روز باباجی سے ملاقات ہوئی تھی۔ فضل الکریم ، عبدالغفار اورچوبے جنہوں نے باباجی کے دیے ہوئے گلاب جامن کھائے تھے ، درجۂاول میں کامیاب ہوئے۔

نتیجے کے دوسرے ہی دن سربنجمن نے انہیں طلب کر لیا۔ صرف فضل الکریم اور عباسی پہنچ سکے۔ عبدالغفار اورچوبے اپنے گھر جاچکے تھے۔ سربنجمن نے ان دونوں کوتحصیل دار مقرر کردیا اور دوسال بھی نہ گزرے تھے کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر ہوگئے۔

چندروز بعد عبدالغفار اورچوبے بھی پہنچ گئے۔ نائب تحصیل دار مقرر کئے گئے۔ مگر خالی جگہیں نہ ہونے کے باعث سالہاسال کی ملازمت کے باوجود تحصیلداری سے آگے نہ بڑھ سکے۔ سربنجمن کا تھوڑے ہی عرصے بعد تبادلہ ہوگیا تھا۔ پھر بھی وہ اپنے جانشیں کمشنر صاحب سے یہ کہتے گئے کہ وہ مسلمانوں کی تعلیم اورترقی میں دلچسپی لیتے رہیں گے۔ 

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"