Topics
مسٹر وی ایس سوم سندرم کہتے ہیں کہ جن دنوں
ہم شکر درہ میں مقیم تھے، میری لڑکی باباصاحبؒ کی خدمت میں جاتی تو اس کا بیٹا مدن
گوپال بھی ساتھ ہوتا تھا۔ مدن گوپال بات بات پر ضد کرتاتھا۔ ایک دن باباصاحبؒ نے مد
ن سے کہا۔" کیوں رے! ماں کوستایا ۔" یہ کہہ کر ایک کتاب مدن گوپال کو دی
اورکہا۔"یہ پڑھو! "پھر لڑکی سے مخاطب ہوکر ارشاد فرمایا۔"یہ اچھا پڑھے
گا۔"
باباصاحب ؒ کی بشارت پوری ہوئی۔ مدن گوپال
نے ایم بی بی ایس کی ڈگری لینے کے بعد برطانیہ سے امراضِ چشم کی سرجری کی اعلیٰ ڈگریاں
لیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"