Topics
ایک شخص جسکی
بیٹی بہت بیمار بلکہ قریب المرگ تھی باباحضور کی خدمت میں حاضر ہوااور شفاکیلئے دعاکی
درخواست کی۔ اس کی گزارش سننے کے بعد آپ چند لمحے خاموش رہے اور پھر کچھ دیر آنکھیں
بندکرنے کے بعد ہنس کر فرمایا۔"جابابا، لڑکی تو اچھی ہوگئی۔" وہ شخص بہت
خوش ہوااور بے قراری سے پوچھا کہ بچی یک بیک کیسے صحت یا ب ہوگئی؟انہوں نے بتایا کہ
تھوڑی دیر پہلے ایک سائل دروازے پر آیا۔ جب اس کو خیرات دی گئی تو اس نے ہماری غم زدہ
حالت دیکھ کر خود پوچھا کہ تمہارے گھرمیں کیا پریشانی ہے۔ ہم نے کہا کہ کیا بتائیں
، ہماری بچی کوئی دم کی مہمان ہے۔سائل نے کہا چلو ہم دیکھیں گے ۔ ہم انہیں گھرمیں لے
آئے۔ تھوڑی دیروہ بیمار کے قریب کھڑے رہے اور پھر فرمایا"اچھی ہوجائے گی غم نہ
کرو۔"ان کے جانے کے تھوڑی دیر بعد بچی میں ہوش میں آگئی اور کھانے کو مانگا۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"