Topics

حضرت محمد غوث بابا

آپ مدراس سے تعلق رکھتے تھے۔ اورشکردرہ میں اکھاڑے کے پیچھے ایک جھونپڑے میں آپ کا قیام تھا۔ آپ ایک عابد اور سالک تھے۔ اس لئے باباصاحبؒ نے آپ سے ارشاد وتبلیغ کا کام لیا۔ باباتاج الدینؒ کے روحانی مشن کو آپ نے وجے نگر اورکٹک کے علاقوں میں پھیلایا۔ ان علاقوں کے عوام کے علاوہ بااثر افراد بھی آ پ سے فیضیاب ہوئے ۔

حضر ت محمد غوث بابا نے اپنے یہاں ایک چھوٹا سالنگر خانہ بھی قائم کرر کھا تھا۔ جس سے درویشوں اور محتاجوں کو کھانا تقسیم کیا جاتاتھا۔ ۳؍ربیع الثانی ۱۳۳۸ ؁ھ کو آپ وجے نگر سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں انتقال ہوگیا۔ اور جسدِ خاکی شکردرہ لایا گیا۔ باباتاج الدینؒ کے حکم سے راجاباگ سوار کی طرف سردرگا کی تکیہ میں سپردِ خاک کئے گئے۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"