Topics
واکی کے دورانِ قیام بھی راجہ رگھو جی پابندی سے بابا صاحب کی خدمت میںآتے تھے اوران کی خدمت کو اپنے لئے سب سے بڑا سرمایہ سمجھتے تھے۔ راجہ صاحب کا اخلاص اوران کی نیازمندی ایک بار پھر بابا تاج الدینؒ کوشکردرہ کھینچ لے گئی۔
شکردرہ میں باباصاحب راجہ رگھو جی کے محل میں ٹھہرے۔ راجہ کا محل ناگپور اسٹیشن سے ڈیڑھ میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ مرکزی سڑک سے ایک چھوٹی سڑک راجہ کے محل کو جاتی ہے۔ اس سڑک کے دونوں کنارے جھونپڑیوں میں بابا صاحب کے خدمت گزار اور فیض یافتگان رہتے تھے جنہیں عرفِ عام میں بابا صاحب کے بچے کہاجاتاہے۔ یہ بابا صاحب کی شخصیت تھی جس نے شکردرہ کو ایک شہر کی مانند بنادیا تھااور یہاں ہر وقت لوگوں کا میلہ سا لگا رہتاتھا۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"