Topics

بڑے کھلاتے اچھے ہو جاتے

 اکثر ایسا ہوتا کہ باباتاج الدینؒ جس گاؤں یا جس شہر میں رکتے ، تو وہاں آپ کے اشارے پر بڑے بھجئے تقسیم کئے جاتے اور وہاں موجود کوئی شخص ان کی قیمت بڑے والے کو ادا کر دیتا۔ ایک بڑھیا بہت بیمار ہوئی اور منت مانی کہ اگر میں صحت یاب ہو جاؤں تا لوگوں میں بڑے بٹواؤں گی۔ اس کو صحت نصیب ہوئی۔ وہ اپنے گاؤں سے باباصاحبؒ کی خدمت میں آئی اوربطور نیاز عمدہ اور وافر مقدار میں کھانا پکاکر لوگوں کو کھلایا۔ جب گھر واپس گئی تو دوبارہ بیمار ہوگئی۔ دوبارہ باباصاحبؒ کی خدمت میں حاضر ہوکر اس نے عرض کیا۔"حضور!میں نے منت مانی اورصحت یاب ہوئی لیکن اب پھر اسی بیماری نے پکڑ لیاہے۔"

باباصاحبؒ نے فوراًجواب دیا۔"لوگوں کو بڑے کھلاتے ، اچھے ہو جاتے۔"

یہ سن کر بڑھیا کہ یاد آیا کہ اس نے بڑے بانٹنے کی منت مانی تھی۔ چنانچہ بڑھیا نے لوگوں کو بڑے کھلائے اور اس کو دوبارہ صحت حاصل ہوگئی۔

Topics


Tazkirah Baba Tajuddeen Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"