Topics

شہنشاہ جنات عفریت عظیمی


                نماز سے فارغ ہوکر مراد نے جنات ہی کی بابت بتانا شروع کر دیا۔

                 فرمایا’’حضور قلندر بابا اولیاء نے عالم جنات میں بھی سلسلہ عالیہ عظیمیہ جاری فرمایا ہے۔ وہاں پر شہنشاہ عفریت خانوادہ سلسلہ ہیں۔ اسی لئے جنات اور آسیب، سلسلے کے لوگوں سے دور ہی رہتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ شکایت ہو جائے گی۔‘‘

                ’’پھر تو شہنشاہ عفریت آپ کے پیر بھائی ہوئے۔‘‘ ممتاز علی نے خوشی کے لہجے میں کہا۔

                 ’’جی ہاں۔ ایک بار جنات کے دو گروہوں میں ٹھن گئی۔ شہنشاہ عفریت نے مجھ سے کہا۔ خواجہ صاحب اگر آپ آ کر ہمارے ساتھ کھڑے ہو جائیں تو دوسرے گروہ کے چھکے چھوٹ جائیں گے۔ خیر وہ مجھے وہاں لے گئے۔ مجھے وہاں دیکھ کر تو سچ مچ ان میں بھگڈر مچ گئی‘‘۔

                 ’’ آپ نے کوئی منتر پڑھا ہو گا‘‘۔ ممتاز علی حیران ہوتے ہوئے کہا۔

                ’’ارے بھئی نہیں۔ سیدھی سی بات ہے اگر آپ کسی جن کو دیکھ لیں تو ظاہر ہے آپ گھبرا جائیں گے۔ اسی طرح جنات نے جب ایک آدم زاد کو اپنے مخالف گروہ کی مدد پر آمادہ پایا تو وہ بھی گھبرا گئے۔ جیسے آپ جنات سے ڈرتے ہیں اسی طرح ان کی اکثریت آدمیوں سے خائف ہے۔‘‘

                مسجد سے نکلتے ہوئے جب آپ جوتی پہن رہے تھے تو میں نے دیکھا کہ سلیم شاہی تلے کے کام والا جوتا ہے۔ گاڑی تک میں ان جوتیوں کو دیکھتا رہا۔ میرے مراد کے پیروں میں وہ ایک عجیب چھب دکھا رہی تھیں۔

Topics


Ek SAFAR APNE MURAD KE HAMRAH

ڈاکٹر مقصود الحسن عظٰیمی


طرز فکر کی منتقلی میں ذوق و شوق کے علاوہ قربت کا بھی بہت عمل دخل ہوتا ہے۔ روحانی علوم کے جویا کو اس قرب کی خاطر، اس کا روحانی باپ اپنے قریب کرتا ہے تا کہ وہ اس کے روز و شب کی مصروفیات، اس کے انداز فکر، اس کے طرز استدلال، اس کی سوچوں اور اس کے طرز عمل کا مشاہدہ کر سکے اور اس کو اپنی عملی زندگی میں اس جیسا انداز اپنانے میں سہولت حاصل رہے۔  زیر نظر کتاب میں ایک مرید اپنے مراد کے ہمراہ رہنے کے بعد اس قربت کا حال سنا رہا ہے جو اس کو اس کے مراد نے عطا فرمائی۔ اس احوال سے جہاں مرشد کے انداز تربیت کے دلنشین پہلو سامنے آتے ہیں وہاں اس طرز فکر کا بھی پتہ چلتا ہے جو ایک روحانی شخصیت کو حاصل ہوتی ہے۔ مصنف اس لحاظ سے مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اپنے مراد کی قربت میں جو موتی سمیٹے وہ انہوں نے راقم الحروف کی فرمائش پر ہم سب کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔