Topics
سوال: میری نانی جان کو تین سال سے پیٹ میں درد کی شکایت ہے۔ درد ناف کے اوپر نیچے دونوں جگہ ہوتا ہے۔ دنیا جہان کا علاج کروایا ہے مگر کسی بھی ڈاکٹر، حکیم کی سمجھ میں مرض نہیں آ رہا ہے۔ ایکسرے رپورٹ مکمل طور پر صاف اور واضح ہیں۔ ہر چیز اپنی جگہ اچھی طرح کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر، حکیم، عامل، مولوی، ملا جس نے جو بتایا سب کچھ کیا اور کر رہے ہیں۔ مگر درد اپنی جگہ قائم ہے۔ درد بھی ایسا ہے کہ چلنے پھرنے سے محتاج ہیں۔ تکلیف کی شدت سے جسم کی جان نکل جاتی ہے۔
آپ کو خدا اور رسول کا واسطہ کوئی ایسا وظیفہ جلد از جلد عنایت کر دیں جس کے پڑھنے سے میری نانی جان جلد از جلد ٹھیک و تندرست ہو جائیں اور یہ تکلیف ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے۔
جواب: ریاحین ماء 12خانوں میں لکھ کر زرد شعاعوں کے پانی 2اونس سے دھو کر دونوں وقت کھانے سے قبل پلائیں۔ پیلی سرسوں کا تیل نیم گرم کر کے ناف کے چاروں طرف ہلکے ہاتھ سے دس منٹ صبح دس منٹ رات کو مالش کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ مرض پوری طرح ختم ہو جائے گی۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔