Topics

خمیرہ مروارید ۔ خوف

سوال: میں خود موٹر سائیکل چلاتا ہوں اور مجھے کوئی خوف یا ڈر محسوس نہیں ہوتا لیکن جب میں کسی اور صاحب کے پیچھے بیٹھتا ہوں تو بلا وجہ ایک خوف محسوس ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ بعض اوقات ہاتھ پیر مارنا شروع کر دیتا ہوں۔ چلانے والا اکثر پوچھتا ہے کہ کیوں بھائی کیا ہوا ہے۔ لیکن شرمساری کے باعث کوئی جواب نہیں بن پاتا۔ بعض اوقات بڑی گاڑیوں میں یہ خوف بڑی شدت سے محسوس ہوتا ہے اور سمجھتا ہوں کہ ایک بڑا حادثہ ہونے والا ہے۔ اس طرح میرے دل کی حالت بے تحاشا تیز ہو جاتی ہے۔ آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے اور ایک انجانا خوف محسوس ہوتا ہے۔ یہ خوف اس قدر غالب ہوتا ہے کہ کافی دیر ابنارمل رہتا ہوں۔ رگیں تن جاتی ہیں اور کچھ عجیب کیفیت ہو جاتی ہے۔

جواب: کسی با اعتماد دوا ساز یا حکیم سے خمیرہ مروارید تیار کروا کر کئی ماہ تک استعمال کریں۔ اور رات کو سوتے وقت ایک چمچہ خالص شہد کا استعمال کریں۔ کم سے کم نمک استعمال کریں اور نیلی شعاعوں کا پانی تیار کر کے 2اونس پی لیا کریں۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔