Topics

Istamal shuda kapreاستعمال شدہ کپڑے۔


سوال: میں اپنے بچوں کے یا شوہر کے استعمال شدہ کپڑے کسی فقیر یا ضرورت مند کو دے دیتی ہوں کہ اچھا ہے کسی کے کام آ جائیں مگر کبھی کبھی دل میں وہم سا آتا ہے کیونکہ میں نے سنا ہے کہ استعمال شدہ کپڑے کے ذریعے جادو ٹونہ کرادیا جاتا ہے۔ خیال آتا ہے کہ کہیں کوئی کچھ کرا نہ دے۔ اللہ تعالیٰ سے خیر کی دعا مانگتی ہوں کہ میری نیت تو نیک ہے تو ہی حفاظت کرنے والا ہے۔ کوئی ایسی دعا یا آیت بتا دیجئے جو کپڑا دیتے وقت اس پر پھونک دی جائے تا کہ اس کے ذریعہ ایسا کوئی خراب کام نہ کیا جا سکے۔ خدا کے فضل و کرم سے کسی سے کوئی دشمنی یا جھگڑا بالکل نہیں ہے مگر بس وہم سا آتا ہے۔

جواب: مستحقین کی مدد کرنا واقعی ایک قابل ستائش جذبہ ہے۔ آپ وسوسوں کی طرف دھیان نہ دیں۔ انشاء اللہ کچھ نہیں ہو گا صرف اتنا کریں کہ استعمال شدہ کپڑوں کو کسی کو دینے سے پہلے انہیں دھو کر استری کر دیا کریں اگر ہو سکے تو نئے کپڑے بھی دیا کریں۔

Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔