Topics

شیطان کی باتیں

سوال: جناب میری عمر 15سال ہے اور میں عرصہ ایک سال سے ایک غلیظ قسم کی بیماری کا شکار ہوں۔ میں نے پوری کوشش کی کہ اس بیماری سے نجات حاصل کر لوں لیکن پھر شیطان کی باتوں میں آ کر غلطی کر بیٹھتا ہوں۔ میں اللہ کے فضل و کرم سے پانچ وقت کا نمازی ہوں۔ میں نے کئی دفعہ پوری کی پوری راتیں اللہ کی عبادت میں گزاریں لیکن پھر بھی اس عادت سے نجات نہیں حاصل کر سکتا۔ میرا شمار کلاس کے اچھے ذہین لڑکوں میں ہوتا ہے۔ پہلے میں اسکول کی ہر چیز میں حصہ لیتا تھا لیکن اب میں اس بیماری کی وجہ سے احساس کمتری میں مبتلا ہو گیا ہوں۔ مجھے کوئی ایسا وظیفہ یا طریقہ بتائیں کہ میں اس خراب بیماری سے نجات حاصل کر لوں۔ مجھے اس بیماری سے شدید نفرت ہو گئی ہے۔ یہ بیماری مجھے اندر ہی اندر کھوکھلا کر رہی ہے اور ذہنی جسمانی طور پر ناکارہ کر رہی ہے۔

جواب: چالیس روز تک چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے وضو بے وضو یا حی یا قیوم کا ورد کریں اور رات کو سونے سے پہلے بستر پر چت لیٹ کر انگشت شہادت سے سینہ کے اوپر کلمہ شہادت لکھیں اور یہ تصور کرتے کرتے سو جائیں کہ مجھے اللہ دیکھ رہا ہے اور اس کی رحمت کی بارش ہو رہی ہے۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔