Topics

وظیفوں کا بوجھ

سوال: مجھے عجیب بیماری ہے کہ بہت جلد غصہ آتا ہے اور غصہ کی حالت میں ہاتھ پاؤں کانپنا شروع ہو جاتے ہیں منہ سے سیدھی بات نہیں نکلتی دل اتنا کمزور ہے کہ ذرا سی بات پر بھی کانپنے لگتا ہے۔ ہاتھ پاؤں بھول جاتے ہیں جسم بہت دبلا پتلا اور کمزور ہے۔ کوئی بات یاد نہیں رہتی۔ زیادہ آدمیوں میں جانے سے شرم آتی ہے یہاں تک کہ نیا کپڑا پہن کر بھی شرم محسوس ہوتی ہے۔ نمازی ہوں اس کے باوجود ہر وقت دل میں برے خیالات رہتے ہیں۔ شادی شدہ ہوں۔

جواب: مردانہ جنسی بیماری کا پورا علاج ہو جانے سے آپ کی ساری شکایتیں ختم ہو جائیں گی۔ جو کچھ پڑھتے ہیں سب چھوڑ دیں صرف پانچ وقت نماز ادا کریں۔ زیادہ وظیفے پڑھنے سے آپ کے شعور پر کافی زیادہ بوجھ پڑ چکا ہے۔ اب مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے۔ مردانہ بیماری کا علاج مقامی طور پر کسی تجربہ کار حکیم سے کرائیں۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔