Topics

پائیریا

سوال: میرے دانتوں سے اکثر خون نکلتا رہتا ہے۔ کوئی سخت چیز کھانے سے مسوڑھوں سے خون رسنے لگتا ہے۔ صبح سویرے اٹھنے پر منہ سے بدبو کے بھبکے نکلتے ہیں۔ دو ماہ بعد میری شادی ہونے والی ہے۔ اگر دانتوں کی یہی حالت رہی تو میری ازدواجی زندگی بری طرح متاثر ہو گی۔ کوئی وظیفہ یا دوا تجویز کردیں کہ دانتوں کے اس موذی مرض سے نجات مل جائے گی۔

جواب: دانتوں کے امراض کا تعلق براہ راست معدہ سے ہوتا ہے۔ معدہ کا نظام اگر صحیح ہے اور دانتوں کی صفائی کا پورا اہتمام کیا جائے تو دانتوں کے امراض نہیں ہوتے۔

آپ کو جو مرض لاحق ہے طبی اصطلاح میں پائیریا کہلاتا ہے۔ پائیریا میں مسوڑھوں کے اندر رطوبت جمع ہو کر سڑ جاتی ہے۔ اور یہ رطوبت پیپ ملے خون کے ساتھ خارج ہوتی رہتی ہے۔ معدہ کی درستگی اور دانتوں کی صفائی کے انتظام کے ساتھ ساتھ صبح سورج نکلنے سے پہلے پالک کے پتے پر اِلیٰ اَجَلٍ مُسَمّٰی ایک مرتبہ دم کر کے پالک کو خوب چبائیں۔ چباتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ لعاب حلق کے اندر نہ جائے۔ پالک کے پتے کو چبا کر تھوک دیں۔ یہ عمل دن میں تین بار دہرائیں۔ دانتوں کی صفائی کے لئے برش استعمال نہ کریں۔ ٹوتھ پیسٹ انگلی سے ملیں اور انگلی سے ہی مسوڑھوں کا مساج کریں۔ رات کو سونے سے پہلے صبح نہار منہ۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔