Topics

طالبات اور طلباء ۔ سبق یاد نہیں رہتا

سوال: خواجہ صاحب! ہم نے ایف اے کا امتحان دینا ہے جو بھی سبق یاد کرتے ہیں وہ بھول جاتا ہے۔ مہربانی فرما کر کوئی وظیفہ بتائیں جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ امتحان میں کامیابی عطا فرمائیں۔

جواب: رات کو سوتے وقت وضو کر کے 300بار یا علیم پڑھ کر دس منٹ تک آنکھیں بند کر کے یہ تصور کریں کہ مجھے اللہ دیکھ رہا ہے۔ اس کے بعد یہ دعا کریں۔ یہ عمل امتحان کا نتیجہ آنے تک جاری رکھیں۔ ہر انگریزی مہینے کی ستائیسویں تاریخ کو حسب استطاعت کچھ خرچ کر کے حضور قلندر بابا اولیاءؒ کی روح کو ایصال ثواب کر دیں۔ جن خواتین و حضرات نے قلندر باباؒ کی ستائیسویں کو اپنا معمول بنا لیا ہے اللہ نے انہیں بہت برکت دی ۔ ان کے گھروں میں ہر طرح کی خوشحالی آ گئی ہے۔ 


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔