Topics

دونوں وقت ۔ جادو

سوال: گذشتہ اڑھائی ماہ سے مجھے ہلکا بخار رہنا شروع ہو گیا ہے۔ یعنی 100درجے سے نیچے تک میڈیکل چیک اپ مثلاً چیسٹ ایکسرے، پیشاب، پاخانہ اور خون ٹیسٹ کرائے۔ اس کے علاوہ دوا بھی کھائی مگر افاقہ نہیں ہو رہا۔ ٹیسٹ وغیرہ تقریباً ٹھیک تھے۔ یعنی صرف پیٹ سے درمیانی نوعیت کے کیڑوں کی نشاندہی ہو گئی۔ لیکن بقول ڈاکٹر کے اس سے بخار نہیں ہو سکتا۔ کیڑوں کی دوا بھی چار دفعہ لی۔ بالکل اسی طرح پونے دو سال پہلے بھی بخار رہنا شروع ہو گیا تھا۔ علاج معالجے سے ٹھیک ہو گیا تھا۔ اس سال ایم اے میں داخلے کا ارادہ تھا مگر بخار کی وجہ سے سخت پریشانی ہے۔ براہ کرم بہت قریبی اشاعت میں جگہ دیں اور جادو کا ضرور حل بتائیں۔ نیزمیرا خط مختصر شائع کریں۔ تا کہ صرف میں سمجھ سکوں۔ پردہ داری لازم ہے۔ اس وقت میری عمر اکیس سال اور کچھ ماہ ہے۔ میں اورمیرے والدین سخت پریشان ہیں امید ہے آپ ہماری مدد کریں گے۔ اور براہ کرم میرے لئے بھی اور لوگوں کی طرح محفل مراقبہ میں خصوصی دعا کرائیں۔ باری تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دے گا۔

جواب: جادو ٹونے کا کوئی اثر نہیں ہے۔ صبح شام نیلی روشنیوں کا پانی اور دونوں وقت کھانے سے پہلے زرد شعاعوں کا پانی پئیں۔ پندرہ روز تک لیس۔ بخار سے نجات مل جائے گی۔ نمک کی مقدار کم سے کم کر دیں۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔