Topics

سردی سے نیند آ جاتی ہے

سوال: عرصہ دراز سے سر میں چکروں اور کچھ عرصہ سے مختلف قسم کے امراض میں مبتلا ہوں۔ غالباً آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا جب مجھے چکر آتے تو ہر چیز گھومتی ہوئی محسوس ہوتی تھی اور چند منٹ کے بعد طبیعت ٹھیک ہو جاتی تھی۔ طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد سردی لگتی تھی اور سردی سے جسم کپکپانے کے بعد نیند آ جاتی تھی۔ اب سے تقریباً آٹھ مہینے پہلے مجھے بخار ہوا۔ جو ٹائی فائیڈ میں تبدیل ہو گیا۔ ٹائی فائیڈ کے بعد یرقان ہو گیا۔ اس کے دوران ایک مرتبہ میرے جسم کا درجہ حرارت 106ڈگری فارن ہائیٹ تک جا پہنچا۔ سر کے پچھلے حصہ میں اور کمر میں ریڑھ کی ہڈی میں کوئی چیز ہلتی ہوئی اور کبھی دماغ میں کوئی پگھلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ اس دوران پنڈلیوں میں خلاء واقع ہو جاتا ہے لگتا ہے کہ باقی جسم سے ٹانگوں کا رشتہ باقی نہیں رہا۔ ڈاکٹروں، حکیموں اور عامل حضرات کا علاج کرا چکا ہوں۔ اب میرے پاس کچھ نہیں رہا کہ علاج پر خرچ کر سکوں۔ اس لئے آپ کی خدمت میں مسائل لے کر حاضر ہوا ہوں۔

جواب: گردوں اور مثانہ پر ورم ہے۔ میری اس تشخیص کے مطابق علاج کرائیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہو گا۔ علاج کے ساتھ ساتھ جب بھی پانی پئیں۔ تین مرتبہ اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر دم کر لیا کریں۔ اس عمل کو 90یوم تک کریں۔ نیلی شعاعوں کا پانی تیار کر کے 2اونس صبح اور شام پی لیا کریں۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔