Topics

جگر کے قریب رسولی

سوال: میں نے دیکھا کہ گھر سے کچھ فاصلے پر واقع میدان میں تین گڑھے ہیں اور ان پر سے دھواں اٹھ رہا ہے ان تین گڑھوں میں سے ایک گڑھا بہت بڑا ہے اور اس میں سے سفید دھواں بڑی تیزی سے اٹھ رہا ہے۔ ہماری ایک پڑوسن گھر میں موجود ہیں ان سے والدہ نے کہا آؤ چلو چل کر دیکھ لیں کہ یہ دھواں کیسا اٹھ رہا ہے۔ اس پر دونوں وہاں گئیں تو پڑوسن نے والدہ کو گڑھوں کے قریب جانے سے روک دیا اور کہا آپ قریب نہ جائیں آپ بھی لپیٹ میں آ جائیں گی اور وہ دونوں واپس گھر آ گئیں۔

جواب: خواب بتا رہا ہے کہ آپ کی والدہ کے جگر کے قریب رسولی ہے(واللہ علم) اس کے علاج میں انتہائی توجہ کی ضرورت ہے۔ فوری طور پر کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔