Topics

گردے متاثر ہیں

سوال: میرا بچہ نعیم اختر جس کی عمر تقریباً 12سال ہے۔ اپنے گاؤں یعنی مری میں ساتویں کلاس میں پڑھتا ہے۔ بچہ ذہین بھی ہے اور مذہب سے اس کو کافی لگاؤ بھی ہے۔ لیکن جسمانی طور سے وہ بہت کمزور ہے۔ جو بھی اسے دیکھتا ہے کہتا ہے کہ کیا گھر والے روٹی نہیں دیتے۔ میں جب پاکستان گیا تو اسے راولپنڈی ایک ڈاکٹر کے ہاں لے گیا۔ ڈاکٹر نے بھی دیکھتے ہی کہا کہ بچہ بہت کمزور ہے۔ لیکن وہاں خون، پیشاب اور ایکسرے چیک کرنے کے بعد کوئی بیماری نظر نہیں آئی۔ ڈاکٹر کو شک گزرا کہ شاید اس کے پیٹ میں کیڑے ہوں لیکن وہ بات بھی غلط ثابت ہوئی۔ لہٰذا ڈاکٹر نے ایک شربت دے کر فارغ کر دیا۔ مہربانی فرما کر آپ اس کا کوئی روحانی علاج تحریر فرما دیں۔

جواب: میری تشخیص یہ ہے کہ مریض کے گردے متاثر ہیں۔ دل جمعی کے ساتھ علاج کیجئے۔ کمزوری دور ہو جائے گی۔

جب رات کو بچہ گہری نیند سو جائے گھر کے کوئی صاحب اس کے سرہانے کھڑے ہو کر ایک مرتبہ سورۃ بقرہ کی آیت آلم سے یومنون بالغیب تک پڑھ دیا کریں۔ علاج کی مدت چالیس روز ہے۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔