Topics

ٹیلیفون۔جنسی خیالات

سوال: میرا مسئلہ کچھ یوں ہے کہ میں گزشتہ تین ماہ سے احساس کمتری کا شکار ہوں۔ تقریر وغیرہ کروں تو آواز میں کپکپی طاری ہو جاتی ہے۔ کوئی ٹیلی فون ریسیو کروں تو گھبرا جاتا ہوں۔ اگر کوئی بزرگ کوئی خط یا رسید لکھنے کو کہے تو ہاتھ کانپنے لگتے ہیں۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ سوتے جاگتے ذہن جنسی خیالات کا مرکز بنا رہتا ہے۔ ان جنسی خیالات نے مجھے اندر سے کھوکھلا کر دیا ہے۔ براہ کرم کوئی ایسا وظیفہ بتا دیجئے کہ میرے دونوں مسئلے حل ہو جائیں۔

جواب: میرے دوست! آپ نے خود کو اپنے ہاتھوں ضائع کیا ہے۔ اور یہی عمل آپ کو احساس کمتری میں مبتلا کئے ہوئے ہے۔ 

آپ ایسا کریں کہ ہر وقت چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے یَا حفیظُ کا ورد کریں۔ رنگ اور روشنی کے علاج کے طریقے پر نیلے رنگ کا پانی تیار کریں۔ اور یہ پانی صبح دوپہر اور شام ایک پیالی پی لیا کریں۔ رات سوتے وقت مراقبہ کریں۔ مراقبہ میں یہ تصور کریں کہ آپ اپنے اندر موجود دل کو دھڑکتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ جب یہ تصور قائم ہو جائے تو یہ خیال کیجئے کہ آپ کے دل کے اندر نیلے رنگ کی روشنیاں بھری ہوئی ہیں اور یہ نیلی روشنی آپ کے سینے کو روشن کر رہی ہے۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔