Topics

فیشن ایبل علاقہ ۔آپس میں اختلافات

سوال: ہم بارہ بہن بھائی ہیں۔ بہنیں بلا کی لڑاکا ہیں ہر وقت لڑتی رہتی ہیں۔ انتہا یہ کہ بہنیں اپنی ماں کو مارتی ہیں۔ امی کا بھی یہی حال ہے کہ ہر وقت وہ ابا کے اوپر شک کرتی ہیں اور ابا امی کو اور پھر ہم سب بہن بھائیوں کو سڑی سڑی گالیاں بکتے ہیں۔ دولت کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ا س کے باوجود ہماری نیت اتنی خراب ہے کہ محلے میں سے کوئی چیز آ جائے تو چھین جھپٹ شروع ہو جاتی ہے۔ بڑے چھوٹے کی کوئی تمیز نہیں، سب اپنی من مانی کرتے ہیں۔ پہلے ہم ان پڑھ اور غریب لوگوں میں رہتے تھے۔ اب ایک فیشن ایبل اور مہنگے علاقے میں رہتے ہیں۔ لیکن ہماری پرانی عادتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انتہا یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو مہمانوں کے سامنے بھی شرمندہ کرتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ امی ابا سکون سے رہیں۔ بہن بھائیوں میں محبت پیدا ہو جائے۔ ہمارے اندر سے حسد کا مادہ ختم ہو جائے۔

جواب: بہت سویرے بیدار ہو جائیں سورج طلوع ہونے سے قلعی داد پیالے میں پانی بھر کر قبلہ رخ کھڑی ہو جائیں۔ ایک بار بسم اللہ الرحمٰن رحیم یا ودود پڑھ کر پانی پر دم کر لیں اور یہ پانی جس طرح بھی ممکن ہو سب گھر والوں کو پلا دیں۔ آپ یہ بھی کر سکتی ہیں کہ یہ پانی فریج میں رکھی ہوئی بوتلوں میں ڈال دیں۔ رات کو سونے سے پہلے گھر میں لوبان جلا دیں۔ حالات ٹھیک ہونے پر یہ عمل ترک کر دیں۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔