Topics
سوال: میرا لڑکا کئی سال سے بہکی بہکی باتیں کرتا ہے ہم نے اس کا علاج کرایا 5سال ٹھیک رہا اور پھر ویسا ہی ہو گیا۔ کہتا ہے کہ میرا دل کرتا ہے اور ہر وقت روتا رہتا ہے۔ میرا جوان لڑکا ہے اور وہ بہت ہی اچھا لڑکا ہے ۔ پڑھائی میں ہمیشہ اول آیا کرتا ہے۔ اب اس کے سب ساتھی اچھی اچھی جگہ کام کر رہے ہیں اور یہ پیچھے رہ گیا ہے۔ وہ لندن میں رہتا ہے اور دور ہونے کی وجہ سے بھی میں ہر وقت پریشان رہتی ہوں۔ براہ کرم مجھے کوئی دعا بتایئے اور اگر دوا ہو تو وہ بھی تا کہ وہ ٹھیک ہو جائے، میں آپ کی بہت ممنون و مشکور ہونگی۔
جواب: رات کو بعد نماز عشاء اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 100مرتبہ یَا بَدِیْعُ پڑھ کر لڑکا تصور کر کے پھونک مار دیں۔ دوسرے لڑکے کو صبح و شام تھوڑے سے پانی پر ایک بار یَا عَلِیْمُ پڑھ کر دم کر دیں۔ اس عمل کی مدت 90یوم ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔