Spiritual Healing

کمر میں درد

سوال: ایک دفعہ اٹھتے ہوئے کمر میں جھٹکا سا محسوس ہوا اور خلاف معمول اس معمولی جھٹکے کا زیادہ اثر ہوا۔ اس کے بعد اس جگہ ہلکا ہلکا درد محسوس ہونے لگا ۔چند دنوں بعد یہ درد پھیل کر نصف کمر اور ٹانگوں میں پھیل گیا۔ درد نے اتنی شدت اختیار کر لی کہ اٹھنا بیٹھنا اور حرکت کرنا سخت اذیت ناک ہو گیا۔ پھر بغیر حرکت کئے درد کی لہریں اٹھنے لگیں۔ علاج کرایا اور ہر ممکن حد تک کرایا لیکن قابل ذکر فائدہ محسوس نہ ہوا کبھی درد کم ہو جاتا کبھی بڑھ جاتا۔ مکمل گلو خلاصی حاصل نہیں ہوتی۔

جواب: کسی مومی کاغذ کے ایک ٹکڑے زعفران اور عرق گلاب سے

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلرَّضَاعَتْ عَمَا نَوِیْل

۰ ۸ ۰

لکھ کر ایک پونڈ خالص شہد میں ڈال دیں اور یہ شہد روزانہ ایک چمچہ صبح شام اور رات کو کھائیں۔ اس کے ساتھ کھانوں میں نمک کی مقدار کم کر کے چوتھائی کر دیں۔ یہ مرض دماغ سے تعلق رکھتا ہے اور اعصاب میں دوڑنے والی برقی رو کے عدم توازن سے پیدا ہوتا ہے۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔