Spiritual Healing

پر اسرار آوازیں

سوال: تقریباً تین ماہ روزانہ تو نہیں دو تین دن کے بعد یا ہفتہ گزارنے کے بعد مجھے اچانک کوئی میرا نام لے کر پکارتا ہے۔ ایک دو دفعہ تو گھر کے فرد کی آواز سنائی دی۔ لیکن پھر مختلف قسم کی آوازیں آنے لگیں۔ آواز آتی ہے تو نظر اٹھا کر چاروں طرف دیکھتی ہوں جب گھر والوں سے پوچھتی ہوں کہ مجھے کس نے آواز دی ہے تو گھر والے ہنس پڑتے ہیں۔ امی جان کو یہ سب کچھ بتایا تو امی کہنے لگیں کہ تمہیں وہم نہیں کرنا چاہئے۔ اس لئے میں آپ کی محفل میں شریک ہوئی۔ ویسے بھی بہت پریشان ہوں مجھے پتہ چلنا چاہئے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ یہ کوئی بیماری ہے یا دماغ کی کوئی پریشانی ہے۔ ضرور بتائیں۔

جواب: ہر آدمی کے اندر دو دماغ کام کرتے ہیں۔ ایک دماغ ظاہر حواس بناتا ہے اور دوسرا دماغ ان حواس کی تخلیق کرتا ہے جس کو عرف عام میں چھٹی حس کہا جاتا ہے۔ اگر دوسرا دماغ کسی وجہ سے اتنا زیادہ متحرک ہو جائے کہ اس کی تحریکات پہلے دماغ یعنی شعور کو متاثر کر دیں تو آدمی کو دور پرے کی چیزیں نظروں کے سامنے آ جاتی ہیں۔ اگر یہ کیفیات ارادی طور پر مرتب ہوں تو وہ آدمی سپر پاور کا حامل ہو جاتا ہے اور اگر غیر اختیاری ہوں تو یہ مرض ہوتا ہے اور اس سے کسی وقت بھی دماغی عارضہ لاحق ہو جاتا ہے چونکہ آپ کے ساتھ دوسری صورت ہے اس لئے اس پر خاص توجہ دے کر علاج ضروری ہے۔ علاج یہ ہے کہ آپ میٹھی چیزیں زیادہ سے زیادہ اور نمکین چیزیں کم سے کم کھائیں۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔