Spiritual Healing

مطمئن رہیں

سوال: میرے والد صاحب کی عمر80سال ہے۔ انہوں نے ایک ایکسیڈنٹ دکھا جس میں ایک بچہ مر گیا اور اس کا دماغ باہر نکل آیا تھا۔ جب انہوں نے یہ حادثہ دیکھا ہے ان کی یادداشت خاآص کر گھر کے آدمیوں کے نام اور قرآن شریف اور نماز بھول گئے۔ وہ قرآن شریف کھولتے ہیں لیکن کہتے ہیں کہ پڑھ نہیں سکتا۔ اس طرح وہ نماز بھی بھول گئے ہیں۔ دل اور دماغ کے ڈاکٹروں سے چیک کرایا۔ انہوں نے کچھ دوائیں دیں اور کہا کہ ایک دو ماہ میں ٹھیک ہو جائیں گے۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ آیا اس کا کوئی روحانی علاج ممکن ہے اور اگر آپ کے پاس مریض کو لایا جائے تو کس دن اور کس وقت لایا جائے۔ امید ہے کہ آپ تسلی بخش جواب دینگے۔

جواب: ڈاکٹری علاج جاری رکھیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے یادداشت واپس آ جائے گی۔ ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ روحانی علاج یہ کریں کہ رات کو گہری نیند میں والد صاحب کے سرہانے کھڑے ہو کر سورہ بقرہ کی آیت الم سے یومنون بالغیب تک پڑھا کریں۔ اتنی آواز سے کہ نیند خراب نہ ہو۔۔۔۔۔۔مطمئن رہیں انشاء اللہ آپ کے والد صاحب نارمل ہو جائیں گے۔ صدقہ رد بلا ہے۔ ایک صحت مند بکرا خرید کر اس کا گوشت غریبوں میں تقسیم کر دیں۔ کھال کے پیسے بھی خیرات کر دیں

Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔