Spiritual Healing

شوہر کا تصور کریں

سوال: میرے شوہر ہر وقت غصہ میں رہتے ہیں۔ جب بھی وہ گھر آتے ہیں تو کسی مقصد کے بغیر گھر میں جھگڑا شروع کر دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے گھر کا ماحول بڑا خراب ہو گیا ہے۔ مہربانی فرما کر کوئی وظیفہ بتائیں جس سے ان کا غصہ کم ہو جائے۔ دوسرے کاروبار میں برکت اور مالی پریشانی کے لئے بھی بتائیں۔

جواب: رات کو سونے سے پہلے ایک بار سورۃ کوثر پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کریں اور جب تصور قائم ہو جائے تو ان پر دم کر دیں۔ اس طرح ان کی غصیلی طبیعت اعتدال پر آ جائے گی۔ یہ عمل تین ماہ تک کریں۔

معاشی مسائل کے سلسلے میں آیت الکرسی کا وظیفہ پڑھیں۔ اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 41مرتبہ آیت الکرسی(عظیم) تک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔