Spiritual Healing

دو تالے ۔ ناف

سوال: میری عمر تقریباً انیس سال ہے۔ میں صبح جلدی اٹھتی ہوں تو میرے پیٹ میں ناف کے اوپر سخت درد ہوتا ہے اور دوپہر کو درد کم رہتا ہے۔ بچپن ہی سے میرا معدہ خراب ہے اور جو کچھ بھی کھاتی ہوں وہ ہضم نہیں ہوتا جس کی وجہ سے میں بہت کمزور ہوں۔ پڑھائی بھی صحیح طور پر نہیں کر پاتی ایسا لگتا ہے کہ دماغ سن ہو گیا ہے۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا ہے۔ بھوک بھی نہیں لگتی ہے۔ مہربانی فرما کر مشورے اور علاج سے نوازیں۔

جواب: آپ کی ساری تکلیفوں کی بنیادی وجہ ناف کا ہٹنا ہے۔ ناف جگہ پر آ جائے گی تو بیان کردہ ساری تکلیفیں ختم ہو جائیں گی۔ علاج یہ ہے۔ دو تالے اس طرح بنائیں کہ ایک تالے میں دوسرے تالے کا کنڈا آ جائے ایسی ایک شکل کاغذ پر بنا کر اسے موڑ کر تصویر بنا لیں۔ موم جامہ کر کے ڈوری کے ساتھ پیٹ پر اس طرح باندھیں کہ تعویذ ناف کے اوپر رہے۔ نہانے دھونے کی صورت میں تعویذ بندھی رہنے دیں۔ صحت ہونے پر حضرت محی الدین عبدالقادر جیلانیؒ کی روح کو ایصال ثواب کر دیں۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔