Spiritual Healing
سوال: بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے میرے مسئلہ کا حل لکھا گو کہ طویل انتظار کے بعد مسئلہ کا حل معلوم ہوا میں اورمیرے سب احباب حیران ہیں کہ خواب کے ذریعے یہ کیسے معلوم ہو جاتا ہے کہ کسی کو ہائی بلڈ پریشر ہے یا دوسری کوئی بیماری ہے۔
تعبیر پڑھنے کے بعد ہم نے بلڈ پریشر چیک کرایا تو ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ تمہارے خون میں گرمی ہے اور ساری تکلیفیں جو آپ کو لاحق ہیں بلڈ پریشر کی وجہ سے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے دوائیں تجویز کر دی ہیں۔ نمک کا پرہیز بتایا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس مرض کا روحانی علاج تجویز کر دیں۔ دوا اور دعا کے اصول پر دونوں علاج کرنا چاہتا ہوں۔
جواب: کھانے کے سبز رنگ(جس سے شربت بنتا ہے )اور عرق گلاب، تین عدد سفید چینی کی پلیٹوں پر
لکھ کر پلیٹ صبح نہار منہ، ایک عصر کے بعد، اور ایک رات کو سوتے وقت، آدھی پیالی دودھ اور ایک ٹیبل اسپون خالص عرق گلاب سے دھو کر اکیس روز تک پئیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔