Spiritual Healing
سوال: رات کو جب سونے کی تیاری کرتا ہوں مجھے ابھی نیند آ رہی ہوتی ہے کہ اچانک میرا جسم بالکل ساکت ہو جاتا ہے اور مجھ میں ہلنے جلنے کی سکت باقی نہیں رہتی۔ عجیب عجیب آوازیں سنائی دیتی ہیں جس سے میں ڈر جاتا ہوں حالانکہ اس وقت میں جاگ رہا ہوتا ہوں۔ ایک دو دفعہ میں نے ہمت کر کے آنکھ بھی کھولی لیکن مجھے ایسی ویسی کوئی چیز نظر نہیں آئی جس سے یہ اندازہ ہو کہ مجھ پر جن یا بھوت کا سایہ ہے۔ یہ حالت ہمیشہ اندھیرے میں ہوتی ہے۔ بلب کی روشنی میں نہیں ہوتی۔ اس کیفیت میں سانس لینے میں بھی دقت ہوتی ہے۔ میری عمر سولہ سال ہے اور میں فرسٹ ائیر کا طالب علم ہوں۔
جواب: گھر میں بازار کا پسا ہوا نمک بالکل استعمال نہ کیا جائے۔ ثابت لاہوری نمک گھر میں پیس کر کم سے کم مقدار میں استعمال کریں۔ سوتے وقت کمرے میں نیلے رنگ کا بلب روشن رکھیں۔ صبح اور رات کو سوتے وقت شہد کا ایک چمچہ لے کر اس پر ایک بار (اَلرَّضَاعَتْ عَمَا نَوِیْلُ)دم کر کے استعمال کریں۔ نیلی شعاعوں کا پانی صبح اور شام پی لیا کریں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔