Spiritual Healing

ایگزیما کا علاج-Aegzeema ka ilaj

سوال: میری بیوی کے ہاتھوں کی جلد گذشتہ ڈیڑھ سال سے خراب رہتی ہے۔ شروع شروع میں چھوٹے چھوٹے دانے نکلے اور خارش ہوئی۔ پھر ہاتھوں کی اندرونی سطح پر دراڑیں پڑ گئیں اور ہاتھ خشک لکڑی کی مانند سخت رہنے لگے۔ مختلف ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروایا بے شمار سکن اسپیشلسٹوں کو دکھایا لیکن ہر جگہ سے مایوسی ہوئی۔ کوئی الرجی بتاتا ہے تو کوئی کیلشیم کی کمی، ہاتھوں کی اندرونی سطح پر درد رہتا ہے اور کبھی کبھی خارش بھی ہوتی ہے۔ اس وجہ سے گھریلو کام کاج میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں نے صابن، واشنگ پاؤڈر اور پانی سے پرہیز کرنے کو کہا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے یہ بیماری زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

جواب: ایک بڑے اور مضبوط کاغذ پر موٹے قلم سے فِی نَوحٍ رَاحَ زَھَا نِیّٰہٍ لکھ کر جسم میں جس حصہ پر اگزیما ہوا اس پر کاغذ ملیں۔ جب کاغذ بوسیدہ ہو جائے جلا دیں۔ چند روز تک نمک، سرخ مرچ، گرم مصالحہ اور کسی قسم کے گوشت کی بوٹی نہ کھائیں۔ گوشت میں انڈا اور مچھلی بھی شامل ہیں۔ 21دن اسی علاج کی مدت ہے۔ انشاء اللہ مرض ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا۔ اگر تھوڑی کمی رہ جائے تو مزید 21روز عمل کر لیں۔

Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔