Spiritual Healing

اسکرین پر تصویر الٹ دیں-کسی سے جان چھڑانا


سوال: آج سے کوئی چار سال پہلے پڑوس کی ایک لڑکی میں دلچسپی لینا شروع کی تو میرے خیر خواہوں نے مجھے باز رکھنے کی کوشش کی اور کہا کہ لڑکی کا خاندانی بیک گراؤنڈ ٹھیک نہیں ہے اور لڑکی خود بھی اچھے چال چلن کی مالک نہیں ہے۔ پھر میں نے صرف اس سے تعلقات رکھنے کے لئے دوستی کر لی اور اب ایسا لگتا ہے جیسے میں کسی جال میں پھنس گیا ہوں۔ اللہ سے سچے دل سے توبہ کر چکا ہوں لیکن اس کا خیال دل سے الجھ کر رہ گیا ہے۔ میری معاشی زندگی بھی اس سے بے حد متاثر ہو رہی ہے لیکن اس کی محبت دل میں رچ بس گئی ہے۔ میں خود کو ایک بہت بڑا مجرم سمجھتا ہوں۔ لیکن اس لڑکی کے خیال سے اپنی جان نہیں چھڑا سکتا۔

جواب: آدھی رات گزرنے کے بعد وضو کر کے شمال رخ آلتی پالتی کر کے بیٹھ جائیں۔ سو مرتبہ یا اللہ کا ورد کر کے آنکھیں بند کر لیں ۔ بند آنکھوں سے یہ تصور کریں کہ آپ کے سامنے ایک پردہ(اسکرین) ہے اور اس اسکرین پر مذکورہ لڑکی کی تصویر ہے۔ یہ تصور قائم کرنے میں آپ کو دو تین ہفتے لگ جائیں۔ جب لڑکی کی تصویر آپ کے مشاہدہ میں آ جائے تو ذہن کی طاقت سے اسکرین پر تصور کو الٹ دیں۔ ایک دفعہ یہ عمل کر لینے سے آپ کے دل سے لڑکی کا خیال نکل جائے گا۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔