Spiritual Healing

اب تو نیند بھی نہیں آتی-Shadi ke liye wazifa

سوال: میں اپنی دو بچیوں کی شادی کی طرف سے سخت فکر مند ہوں۔ ایک کی عمر 26سال ہو گئی ہے اور دوسری کی 25برس۔ خدا کے کلام میں بڑی طاقت ہے کوئی ایسی دعا بتائیں جس کو پڑھنے سے میرا یہ مسئلہ حل ہو جائے اس فکر میں تو بعض اوقات رات کو نیند بھی ٹھیک طرح نہیں آتی۔

جواب: آپ کی دونوں بچیاں 12بجے شب کے بعد لکڑی کی پیڑی پر بیٹھ کروضو کریں اور پھر اسی پیڑی پر کھڑی ہو کر نماز کی طرح نیت باندھ لیں، آنکھیں بند کر لیں۔ ایک بار درود پڑھ کر تین بار سورہ اخلاص کی تلاوت کریں پھر ایک بار درود پڑھ کر تین بار سورہ اخلاص پڑھیں۔ اسی طرح 9بار درود اور 27بار سورہ اخلاص پڑھ کر شادی کے لئے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائیں گے۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔