Spiritual Healing

دل میں سوراخ

سوال: میری چھوٹی بہن جس کی عمر چھ سال ہے کبھی کبھی اچانک اس کے ہاتھ پاؤں کھنچ جاتے ہیں۔ دانت سختی سے آپس میں جڑ جاتے ہیں۔ رنگ نیلا پڑ جاتا ہے۔ اس دورے سے پہلے وہ عجیب عجیب حرکتیں شروع کر دیتی ہے۔ ہم سمجھ جاتے ہیں کہ دورہ شروع ہونے والا ہے اس لئے ہم فوراً اسے پانی پلا دیتی ہیں جس سے اس کی طبیعت سنبھل جاتی ہے۔ وہ بچپن میں تتلاہٹ کا شکار بھی ہوئی ہے اور اب بھی یہ عادت باقی ہے۔ خوراک ٹھیک ہے اور دیکھنے میں صحت مند نظر آتی ہے لیکن دورہ پڑنے کے بعد اس کی صحت گرنا شروع ہو جاتی ہے۔ ہم بڑی آس لے کر آپ کے پاس حاضر ہوئے ہیں۔ اللہ ہماری راہنمائی فرمائیں۔

جواب: کسی ماہر قلب معالج کو دکھائیں۔ بچی کے دل میں اگر سوراخ ہو تو اس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے روحانی علاج کریں۔ علاج یہ ہے اول تا آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف فَاَوْحیٰ اِلٰی عَبْدِہٖ مَآ اَوْحیٰ ؕ مَا کَذَبَ الْفُوءَ ادُ مَا رَاٰی(سورہ نجم)پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلا دیا کریں۔ اس عمل کو 90یوم تک کریں۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔