Topics
فاروق مصطفیٰ صاحب
لکھتے ہیں:
مجھے معلوم ہوا کہ میرا دوست موٹر سائیکل
کی مرمت کرتے ہوئے بری طرح جل گیا ہے اور اس حادثے سے اس کا ذہنی توازن بھی خراب
ہو گیا ہے۔ دوست پولیس کے ساتھ اس شخص کو تلاش کر رہا ہے جو اس حادثے کا ذمہ دار
ہے۔ میں یہ خبر سن کر دوست کی تلاش میں تقریباً دوڑتا ہوا ریلوے لائن کے پاس پہنچ
گیا۔ وہاں دوست مجھ سے بغلگیر ہوا لیکن گلے لگتے ہی میرے بائیں کندھے پر کاٹ لیا۔
پولیس والوں نے مجھے زبردستی اس کے شکنجے سے چھڑایا۔ کچھ دیر بعد عوام ایکسپریس آ
گئی۔ لوگوں نے اس کو بہت غور سے دیکھا اور وہ مجھ سے ملنے کے لئے آگے بڑھا تو میں
خوفزدہ ہو کر وہاں سے بھاگ آیا اور ایک مکان کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گیا۔
صاحبِ خانہ نے مجھے زبردستی کھانا کھلایا۔ دیکھا کہ میزبان میرے والد کے دوست ہیں۔
تعبیر: موٹر سائیکل کی مرمت میں دوست کا جل جانا، ذہنی توازن کھو بیٹھنا، حادثے
کے ذمہ دار شخص کی پولیس کو تلاش، تمثلات ہیں نفع حاصل کرنے کے لئے ان منصوبوں کے
جو قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔ دوست کا بغلگیر ہو کر
کندھے پر کاٹنا نادان لوگوں کے تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔ پولیس کا چھڑانا پریشانی
کے بعد نجات ملنے کی علامت ہے۔ ایک فرد کا کھانا کھانے پر مجبور کرنا نتیجے کی طرف
اشارہ ہے۔ غیب سے رہنمائی ہو گی اور کوئی مدد دینے والا مل جائے گا۔
Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01
خواجہ شمس الدین عظیمی
آسمانی کتابوں میں
بتایا گیا ہے کہ:
خواب مستقبل کی
نشاندہی کرتے ہیں۔
عام آدمی بھی
مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔
انتساب
حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر
مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے حالات
کی نشاندہی کی
اور
جن
کے لئے اللہ نے فرمایا:
اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور
اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔