Topics
میرے گھر سے بہت دور میری
خالہ کا گھر ہے اور یہ گھر پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے۔ اس پہاڑ پر جانے کے لئے راستہ
بہت تنگ اور دشوار گزار ہے۔ آدمی اگر پھسل جائے تو ہڈی پسلی ایک ہو جائے۔ یہ پہاڑ
ہزاروں میل میں پھیلا ہوا ہے۔ جیسے جیسے اوپر چڑھتا ہوں وہاں راستہ خطرناک اور
پُرپیچ ہو جاتا ہے مگر میں مسافت طے کرتا ہوا چلا جا رہا ہوں۔ جب راستہ محدود ہو
جاتا ہے تو میں اڑنے لگتا ہوں اور نتیجے میں منزل تک پہنچ جاتا ہوں۔ اس کے علاوہ
اکثر میں خواب میں خود کو اڑتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ جب میں اڑتا ہوں تو میرے محسوسات
یہ ہوتے ہیں کہ مجھے انتہائی بلندیوں پر پہنچنا ہے اور جتنا اونچا اڑتا ہوں اتنی
ہی خوشی محسوس کرتا ہوں اور پھر اس سے بھی زیادہ اونچائی پر اڑنے کی کوشش کرتا
ہوں۔
(محمد اقبال)
تعبیر:
نمک بہت زیادہ استعمال کرنے سے اس قسم کے خواب نظر آتے ہیں۔ ان خوابوں کا تعلق
حقائق سے نہیں ہے بلکہ نمک کا محلول جب جسم میں تیار ہو جاتا ہے تو خواب میں یہ
کیفیات پیش آتی ہیں۔ محلول اگرچہ مضر صحت نہیں ہوتا لیکن مقدار بڑھ جائے تو مضر
ہے۔
گڑیا کے ٹکڑے کر دیئے:
خالہ مرحومہ ایک لوہے کے
زینے پر کھڑی ہیں۔ میں نے ان سے کہا، پیروں کے نیچے سے زمین کھودو۔ زمیں میں گڑھا
کر کے دیکھا تو اس میں ایک گڑیا تھی۔ خالہ نے کہا اس گڑیا کو توڑ دو، میں نے گڑیا
کے کئی ٹکڑے کر کے باہر پھینک دیا۔ اس کے علاوہ مجھے ایک آدمی اور ایک عورت بھی
نظر آتے ہیں جن کا سر گنجا ہے۔ پہلے انہیں دیکھ کر میں خوفزدہ ہو جاتی تھی مگر اب
کسی قسم کا خوف لاحق نہیں ہوتا۔
(نسیمہ بی بی)
تعبیر:
بیداری اور خواب میں جو آدمی اور عورت نظر آتے ہیں، دماغ کی گہرائی میں ایک حرکت
ہوتی ہے وہ حرکت یہ شبیہیں دکھاتی ہے۔ دماغ کی گہرائی میں یہ حرکت خون کے اندر نمک
کی مقدار زیادہ ہو جانے سے عمل میں آتی ہے۔ نمک کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے۔ پھر
یہ شبیہیں نظر نہیں آئیں گی۔
غیر پاکیزہ خواب کے نقوش:
اکثر و بیشتر ایسے خواب
نظر آتے ہیں جن میں کوئی ربط نہیں ہوتا۔ خواب کے نقوش پاکیزگی کے حامل بھی نہیں
ہوتے۔ خدارا مجھے بتایئے کہ میں اس قسم کے خواب کیوں دیکھتا ہوں۔
(اعجاز)
تعبیر:
آپ نمک زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ زیادہ نمک استعمال کرنے سے دماغ کے وہ ریشے جو
واردات اور خیالات مرتب کرتے ہیں متاثر ہو جاتے ہیں۔ بیداری کی حالت میں جو اثرات
ہوتے ہیں وہ مصروفیت کی وجہ سے محو ہو جاتے ہیں اور ان کو نظر انداز کر دیا جائے۔
خواب میں وہ اثرات نظر آنے والی تصویروں کو مسخ کر دیتے ہیں اور عقل کی حدوں کو
عبور کر جاتے ہیں۔ نمک کا استعمال ضروری ہے مگر اعتدال کے ساتھ۔
Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01
خواجہ شمس الدین عظیمی
آسمانی کتابوں میں
بتایا گیا ہے کہ:
خواب مستقبل کی
نشاندہی کرتے ہیں۔
عام آدمی بھی
مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔
انتساب
حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر
مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے حالات
کی نشاندہی کی
اور
جن
کے لئے اللہ نے فرمایا:
اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور
اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔