Topics

بدخواہوں اور دشمنوں سے ہوشیار کرنے والے خواب

خون کا فوارہ:

ایک رات میں نے خواب دیکھا کہ ایک جگہ ہم بہت سے آدمی کھڑے ہیں جہاں ہم کھڑے ہیں وہ بہت بڑا میدان ہے۔ اس میدان میں جتنے بھی لوگ ہیں وہ سب چھریاں تیز کر کے اپنے گلے پر مار رہے ہیں۔ جس سے نرخرہ کٹ جاتا ہے اور خون فوارہ کی صورت میں کٹے ہوئے نرخرے سے باہر اچھلتا ہے۔ میں نے بھی ایک خنجر تیز کیا اور اپنے گلے پر مار لیا جس سے میرے گلے پر تھوڑا سا زخم آ گیا لیکن اور لوگوں کی طرح میری گردن الگ نہیں ہوئی۔

(شفیع محمد)

تعبیر:
جو لوگ آپ سے (
Competition) کرنا چاہتے ہیں وہ کتنی ہی کوشش کر لیں آپ کے مقابلے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ کچھ لوگ آپ کے نقصان کے درپے ہیں لیکن آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ آپ مستقل مزاجی سے سرگرم عمل رہیئے۔

لجمعی رکھیئے۔ کامیابی آپ کا مقدر ہے۔

تجزیہ:
بڑا میدان آپ کا وہ مقصد ہے جس میں آپ لگے ہوئے ہیں۔ بہت سارے لوگ وہ ہیں جو آپ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ اپنے گلے پر چھری مارنا جسم سے گردن الگ ہو جانا اور خون کے بہنے کا یہ مطلب ہے کہ وہ سب کام ہو جائیں گے۔ اپنے گلے پر آپ کا چھری مارنا اور اس سے زخمی ہوجانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ ان لوگوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔

چاکلیٹ کی بارش:

پرانی طرز کے مکان میں داخل ہوا تو نوکر نے اطلاع دی کہ گائے کے بچھڑے پر دو بھیڑیوں نے حملہ کردیا ہے لیکن بچھڑے کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ میں نے ملازم سے بندوق منگوائی۔ بندوق ہاتھ میں لی تو بھیڑیے غائب ہو گئے۔ بچھڑا محفوظ تھا۔ تھوڑی دیر بعد دیکھا کہ میں چنددوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ پکنک منا رہا ہوں۔ آسمان سے ٹافیوں اور چاکلیٹ کی بارش ہونے لگتی ہے سب لوگ جھپٹ پڑتے ہیں۔ ایک ٹافی جو سفید رنگ کے کاغذ میں لپٹی ہوئی تھی میں نے بھی کھائی۔ بہت مزیدار تھی۔ اس کا ذائقہ چاکلیٹ اور کریم کا تھا۔

(جاوید قریشی)

تعبیر:
بچھڑا معاشیات کا تمثل ہے۔ معاشی اعتبار سے دو افراد اس بات کے خواہشمند اور کوشاں ہیں کہ خواب دیکھنے والے صاحب کو ترقی نہ دی جائے بلکہ ترقی کے ذرائع اور محدود کر دیئے جائیں۔ ملازم کا اطلاع دینا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ احتیاط کی جائے کامیابی ہو گی اور مخالف ریشہ دوانیوں میں ناکام رہ جائیں گے کیونکہ بچھڑے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا وہ بالکل محفوظ رہا۔
دوسرا خواب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو کامیابی اور خوشی کی طرف اشارہ ہے جس میں گھر کے افراد کو بھی خوشی اور آسائش حاصل ہو گی۔ بہرکیف بہتری کی صورتیں نکلیں گی۔ ایسی صورتیں جن سے خاندان والوں کو بھی فائدہ پہنچنے کا امکان ہے اور دوستوں کو بھی۔

مشورہ:
لاشعوری تحریکات پر نظر رکھیئے۔ حکمت عملی سے کام لیجئے۔ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے اس کے ہر پہلو کو سمجھ لیجئے۔

 

Topics


Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01

خواجہ شمس الدین عظیمی

آسمانی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ:

خواب مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عام آدمی بھی مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔



 

 

  

 

انتساب


حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے  حالات کی نشاندہی کی

اور

جن کے لئے اللہ نے فرمایا:

اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔