Topics
محمد آصف صاحب کا خواب اس طرح ہے:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کو خواب
میں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجرے
میں تشریف فرما ہیں۔ ساتھ ہی حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف رکھتے ہیں۔
عید گاہ کی دیوار ہے۔ دیوار کے سامنے
صحابہ کرامؓ صف باندھے کھڑے ہیں۔ میرے ساتھ کوئی دوست بھی ہے۔ دیوار کی پشت سے زور
دار آواز آئی، ’’ابو تمامہ!‘‘ میں نے چونک کر کہا۔ ’’یہ تو حضور اکرم صلی اللہ
علیہ و سلم کی آواز ہے۔‘‘ اگلے ہی لمحے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم تشریف لائے۔
آپؐ کی نگاہیں مجھ پر مرکوز تھیں اور مسلسل فرما رہے تھے۔"ابو تمامہ، ابو
تمامہ!،، اس آواز سے میری آنکھ کھل گئی۔ میں اسلام پر بہت کچھ لکھتا رہا ہوں۔ خیال
آیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ابو تمامہ کے متعلق پڑھنے کو کہہ رہے ہیں لیکن
مذہبی کتابوں میں یہ نام کہیں نہیں ملا۔ ازراہِ کرم اس راز سے پردہ اٹھائیں۔
تعبیر: حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی شبیہ مبارک نظر آنا بہت بڑی سعادت ہے۔
اس کی تعبیر میں کوئی لاحل مسئلہ حل ہونے والا ہے جو آپ کے لئے خوش خبری ہے۔
صحابہ کرامؓ کی زیارت بھی بہت بڑا شرف
ہے۔ ابو تمامہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی مراد یہ ہے کہ حضرت آدمؑ کی سنت
پر پوری طرح عمل کرو۔ حضرت آدمؑ کی سنت توبہ و استغفار ہے اور ابو سے مراد حضرت
آدمؑ ہیں۔ اللہ تعالیٰ توفیق عطا کریں۔
Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01
خواجہ شمس الدین عظیمی
آسمانی کتابوں میں
بتایا گیا ہے کہ:
خواب مستقبل کی
نشاندہی کرتے ہیں۔
عام آدمی بھی
مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔
انتساب
حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر
مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے حالات
کی نشاندہی کی
اور
جن
کے لئے اللہ نے فرمایا:
اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور
اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔