Topics

پریشان حالی سے نظر آنے والے خواب

پولیس مین:

میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں اور میرا دوست تفریح کر رہے ہیں۔ ایک جگہ دو پولیس مین ہمیں پکڑ کر تھانے میں لے جاتے ہیں اور وہاں تھوڑی دیر بٹھا کر ہمیں چھوڑ دیتے ہیں۔ تھانے سے باہر آ کر میرا دوست مجھ سے بچھڑ جاتا ہے۔ میں راستہ بھول جاتا ہوں۔ چلتے چلتے ایک مسجد آ جاتی ہے۔ جب میں مسجد میں داخل ہوتا ہوں تو ایک اور دوست مجھے وہاں مل جاتا ہے۔ میں مسجد کے صحن میں نماز کی نیت باندھ لیتا ہوں لیکن نماز میں کھڑا نہیں ہو سکتا۔ میری ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔ میں گرنے لگتا ہوں تو میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

(قادر بخش)

تعبیر:
اس خواب کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ زندگی میں بہت سے کاموں میں طرح طرح کے شکوک و شبہات جب دماغ میں پیدا ہوتے ہیں تو خواب میں ایسے نقشے سامنے کر دیئے جاتے ہیں جو یا تو خبروں کے ذریعے یا خیالات کے ذریعے ذہن تک پہنچتے ہیں۔ آپ شکوک و شبہات کی زندگی میں گھرے ہوئے ہیں۔ اس قسم کے خیالات سے اجتناب کریں۔

چودھویں کا چاند:

خواب میں دیکھا کہ آسمان پر چودھویں کا چاند نکلا ہوا ہے۔ اسی وقت میری امی نے مجھے اٹھا دیا اور خواب ادھورا رہ گیا۔
(محمود الحسن)

تعبیر:
خواب پریشان خیالات کا مظہر ہے جو اکثر دماغ پر مسلط رہتے ہیں۔ چاند پریشان خیالی کا مظہر ہے۔ چاند کے ساتھ چودھویں کا تعین اس بات کی علامت ہے کہ پریشان خیالات اکثر اوقات دماغ میں گردش کرتے رہتے ہیں۔

Topics


Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01

خواجہ شمس الدین عظیمی

آسمانی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ:

خواب مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عام آدمی بھی مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔



 

 

  

 

انتساب


حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے  حالات کی نشاندہی کی

اور

جن کے لئے اللہ نے فرمایا:

اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔