Topics

اُمّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کا خواب

حضرت عائشہ صدیقہؓ نے خواب میں دیکھا کہ ’’میرے گھر میں تین چاند ہیں۔‘‘ خواب انہوں نے حضرت ابو بکر صدیقؓ سے بیان کیا۔ اس پر حضرت ابو بکر صدیقؓ نے فرمایا:

’’تمہارا خواب سچا ہے اور تمہارے گھر میں روئے زمین کے تین بہترین اشخاص مدفون ہوں گے۔‘‘ پھر رسالت مآب ﷺ کے پردہ فرمانے کے بعد کہا:

’’اے عائشہؓ! اچھے چاندوں میں سے یہ بہترین چاند ہیں۔‘‘

مدینہ منورہ میں ایک مرتبہ سخت قحط پڑا تو سیدنا علیہ الصلوٰۃ والسلام نے حضرت عائشہ صدیقہؓ سے خواب میں فرمایا کہ حجرے کی چھت میں سوراخ کر دو۔ پس آرام گاۂ نبوی میں ایک سوراخ اس طرح بنایا گیا کہ قبر شریف اور آسمان کے نیچے کوئی چیز حائل نہ رہے۔ ایسا کرتے ہی خوب بارش برسی۔ گھاس اتنی زیادہ ہوئی کہ اونٹنیاں موٹی ہو گئیں۔ اس سال کا نام ہی ’’الفتق‘‘(سرسبزی والا سال) پڑ گیا۔ گنبد خضرا کے کلس کی جڑ میں غربی پہلو میں آج بھی جالی لگا ہوا سوراخ موجود ہے۔ 

Topics


Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01

خواجہ شمس الدین عظیمی

آسمانی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ:

خواب مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عام آدمی بھی مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔



 

 

  

 

انتساب


حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے  حالات کی نشاندہی کی

اور

جن کے لئے اللہ نے فرمایا:

اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔