Topics

خواب اور صحابہ کرامؓ کے اقوال

 

حضرت علیؓ کا ارشاد ہے:

’’اللہ کریم کے عجائبات خلق میں سے ایک خواب بھی ہے۔‘‘

حضرت عبداللہ بن عباسؓ کا قول ہے کہ سب سے پہلی نعمت جو اللہ نے سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو عطا فرمائی وہ یہ تھی کہ آپﷺ نے خواب میں ایک مقرب فرشتے کو دیکھا جو آپﷺ سے اس طرح ہمکلام ہوا کہ اے محمدﷺ! آپ کو خوشخبری ہو کہ آپﷺکو اللہ نے اپنے انبیاء کے گروہ میں ممتاز فرمایا ہے اور آپ کو خاتم الانبیاء بنایا ہے اور آپﷺ کے حق میں یہ ارشاد ہوا ہے:

’’محمدﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی مرد کے باپ نہیں بلکہ اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں۔‘‘

Topics


Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01

خواجہ شمس الدین عظیمی

آسمانی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ:

خواب مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عام آدمی بھی مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔



 

 

  

 

انتساب


حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے  حالات کی نشاندہی کی

اور

جن کے لئے اللہ نے فرمایا:

اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔