Topics

عظیمی خواب اور تعبیر نامہ

* شہد کی مکھی کی ملکہ کو دیکھنا

لاشعوری کیفیات کے نشانات ہیں

* شور و غوغا ہوتے دیکھنا

گیس کی وجہ سے بلڈ پریشر کی علامت ہے

* شعاعوں سے نظر کا خیرہ ہونا اور گنبد کا نظروں سے اوجھل ہونا

اس بات کی نشاندہی ہے کہ جدوجہد اور کوششوں میں استقلال نہیں ہے

* شادی میں خود کو افسردہ دیکھنا

محبت کا جواب محبت سے نہ ملنے کی نشاندہی ہے

* شاہراہ دیکھنا

سفر کرنے کے وسائل نہ ہونے کی نشاندہی ہے

* شعبہ کے انچارج کا کہنا کہ یہ تھیلہ پھر کسی وقت لے لینا

ترقی کا مسئلہ محض امیدوں تک محدود رہنے کی علامت ہے

* Short Cutکا سوچنا

صبر و سکون سے کام لینے کی ہدایت ہے

* شاعروں کا ادب کرنا

عملی زندگی میں لاپرواہی، تساہل کی علامت ہے

* شعر پڑھنے کی فرمائش سے بے نیازی برتنا

موجودہ طرز فکر سے زندگی کی بے ترتیبی میں اضافہ کی طرف اشارہ ہے

* شراب نہ لینا

بلیک میلنگ سے محفوظ رہنے کی علامت ہے

* شکنجہ میں جکڑ لینا

معاشی حالات میں تنگی کی علامت ہے

* صاحب خانہ کا زبردستی کھانا کھلانا

غیب سے کوئی مدد دینے والا مل جائے گا

* صاف شفاف پانی کا حوض دیکھنا

فائدہ ہونے کی نشاندہی ہے

* صلیبی جنگ دیکھنا اور شہادت کی خواہش کرنا

لوگوں کی مخالفت پر صبر و تحمل اختیار کرنے سے بڑا اجر ملے گا

* صدر کی پیشگی اطلاع کے بغیر گھر آنا

طبیعت امید اور نا امید کے درمیان معلق رہتی ہے

صدر ایوب کا ایک بیٹے کے لئے دوا لینا اور دوسرے سے دعا کروانا

معذور بچوں کے متعلق سوچنے کی علامت ہے

* صاحب خواب اور چند لوگوں کو گرفتار کر کے قلعے کی چھت پر لے جانا

خواب دیکھنے والے اور چند دوستوں کو کوئی حادثہ پیش آنے والا ہے، اللہ خیر کرے

* آنکھیں پانی پانی ہونا

شادی کے بعد پیش آنے والی پریشانیوں کے تمثلات ہیں

* صاف اور کشادہ سڑک پر چہل قدمی کرنا

ماضی کے اچھے دنوں کے نقوش ہیں

* صدر سے ہاتھ ملانا اور دوسرے لوگوں کا استقبال نہ کرنا

امیدوں کے نئے چراغ روشن ہونگے

* صدر کے ساتھ بیٹھنا اور ساتھ جانا

نئی کوششوں کے روشن ہونے اور ان میں کامیابی کا پیش خیمہ ہے

* صندقچی دیکھنا

حالات سازگار ہونے کی طرف اشارہ ہے

* طیاروں کا کرتب دکھانا اور حملہ آور ہونا

کوئی آرزو کشمکش کا سبب بنی ہوئی ہے

* عورتوں کا انسانی اعضاء پر ٹوٹ پڑنا

شدید بدپرہیزی کی نشاندہی ہے

* عمارتوں کو گرتے دیکھنا

ذہنی انتشار و دماغی کشمکش اور اعصابی کشاکش کی علامت ہے

* عورت کا زیر لب کہہ کر گزر جانا

اوقات کار میں بے قاعدگی کی علامت ہے

* عورت کا گرجا سے آ کر کہنا کہ گڑھے بھر دو

کام مکمل ہونے میں اندیشے اور خوف میں اضافہ ہو گا

* عریاں مناظر دیکھنا

جذبات کی رو میں حقائق کو نظر انداز کرنے کی علامت ہے

* عورت دیکھنا

طبقاتی رسم و رواج کی علامت ہے

* عالیشان عمارت دیکھنا

دوست نوازی میں پیسے خرچ کئے گئے ہیں

* غلیل سے چھپکلی مارنا اور چھپکلی کے سر سے خون بہنا پھر جھاڑو سے چھپکلی کچل دینا

کسی کمزور آدمی کے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں اور اس کا نقصان بھی ہوا ہے

* غلط راستے پر بھاگنا

معاشرے کی متعین قدروں سے گریز کرنے کی علامت ہے

* فوج کو دیکھنا اور سپاہی کے سینہ میں چھرا گھونپ دینا

پرانے مرض سے شفا ہونے کی نشاندہی ہے

* فرشتہ دیکھنا

روحانی صلاحیتیں متحرک ہونے کی علامت ہے

* فاختہ کے بچے کو پکڑ کر گھر لانا

بے بنیاد امید کا تمثل ہے

* فضائیہ کے آدمی کا آگے جانے سے روک دینا

ذہن کی مخفی قوتیں غلط روش کو چھوڑنے کی تنبیہ کر رہی ہیں

* فیلڈ مارشل کا غائب ہونا

تعاون اور امداد صرف باتوں تک محدود ہے

* فون پر انتقال کی خبر سننا

عنقریب سفر درپیش ہو گا

* قبر کے اند رگدلا پانی اور کیچڑ دیکھنا

ذہنی اضطراب کی تمثل ہے

* قبر پر فاتحہ پڑھنا

نقصان پر صبر کرنے کی علامت ہے

* قرآن پاک کی تلاوت کرنا، کسی کو ٹوپی دینا اور سر کے بال غائب ہو جانا

عقائد سے متعلق بحث کرنے کی علامت ہے

* قاتل کا بہن کی طرف بڑھنا اور بہن کا سرگوشی میں کہنا کہ مردہ بن جاؤ تا کہ یہ چھوڑ دے

قاتل کسی بڑی بیماری کا تمثل ہے، مردے کی طرح بن جاؤ کا مطلب ہے کہ معالج کے بتائے ہوئے پرہیز پر بلاچوں چرا عمل کرون،

بیماری سے نجات مل جائے گی

* قبرستان میں خوبصورت باغ دیکھنا

فضول خرچی اور غیر ضروری آرام اور تساہل پسندی چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے

* قبر میں مردے دیکھنا

کسی سلسلے سے وابستگی کی دلیل ہے

* قیامت آنے کا شور سننا

بار بار وظیفے پڑھنے سے دماغ پر بوجھ پڑنے کی نشاندہی ہے

* قتل و غارت گری اور بے گور و کفن لاشوں کا دیکھنا

مقروض ہونے کی طرف اشارہ ہے

* قرآن پاک پانی میں تیرتے دیکھنا

وظیفے پڑھنا حالات کی بہتری کے لئے اچھی بات ہے لیکن دوسروں کو تکلیف پہنچانے کے لئے کوئی وظیفہ یا کوئی عمل کرنا بری بات ہے
* قیامت کے دن ہر طرف پانی دیکھنا اور پانی میں ڈوبتے ہوئے اللہ سے مدد مانگنا اور مدد مل جانا

روح نے بتایا ہے کہ مسلمان من حیث القوم ان اعمال سے دور ہو گئی ہے جس کا اللہ اور اس کے رسولﷺنے حکم دیا ہے لیکن

توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہوا ہے

* قصائی کا چربی دینا

بسیار خودی کی علامت ہے جس سے موٹاپا بڑھ جاتا ہے

* قصائی کا گھی بنانے کی ترکیب بتاتے وقت چربی کی تین ڈھیریاں بنانا

کولیسٹرول بڑھنے کی علامت ہے

* قبر کے دو سوراخ بند کرنا اور تیسرا سوراخ بند کرنے کے لئے عورت سے پتھر مانگنا

بیماری کی علامت ہے

* قبرستان میں چھوٹی چھوٹی قبریں دیکھنا

وظیفے پڑھنے کی نشاندہی ہے

* کوئلوں پر مرغی کا گر کر جل جانا

اچھی عادتوں پر دھیان نہ دینے کی علامت ہے

* کسی عورت کا نماز پڑھنے کے لئے اٹھانا

نماز فجر پڑھنے کی خواہش مگر آرام طلبی مانع کرنے کی علامت ہے

* کھانے کی میز پر بنولے کا اچار کھانا

نزلہ حار کی بیماری ہے جو ننہیال کی طرف سے ورثے میں ملی ہے

* کالی بکریوں کے پیچھے چلنا پھر سفید بکریوں کے پیچھے چلنا

کالی بکریاں عربی اور سفید بکریاں عجمی ہیں جو اپنی کثرت تعداد کی وجہ سے عربی مسلمانوں سے بڑھ جائیں گی

* کعبہ شریف سے روشنی اور نور کی کرنیں تیزی سے نکلتے دیکھنا

عبادت قبول ہونے کی نشاندہی ہے

* کسی کا کہنا کہ گھر کے کمزور دروازے مضبوط کر لو

لایعنی اور فضول باتوں سے وقت ضائع ہوتا ہے

* کھال اتری لاشیں دیکھنا

متعدی امراض کی علامت ہے

* کڑھاؤ کا ہوا میں معلق ہو کر واپس زمین پر دھماکے سے گرنا

معدہ اور آنتوں میں پیوست اور غلاظت کی علامت ہے جس کی وجہ سے شدید قسم کی بیماری ہو جاتی ہے

* کتوں کو کنویں میں ڈالنا

جگر اور پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے کی شکایت کی علامت ہے

* کتے کو کان پکڑ کر نکال دینا

عطائی اور ناتجربے کار معالج سے علاج کرانے کی علامت ہے

* کالی بلی کو آٹا کھاتے دیکھنا

دماغ میں ٹیومر بننے کی علامت ہے

* کتے کے پلے دیکھنا

پیٹ میں کیڑے ہونے کی علامت ہے

* کمرے میں پریاں اور جنات دیکھنا

علاج میں کوتاہی اور لاپرواہی برتی گئی ہے

* کسی آدمی کا کان میں کہنا کہ پیرصاحب سے تعویذ لینے سے اولاد ہو گی

گھر کے دو افراد بیمار ہیں، ایک بیمار سینے کے امراض میں مبتلا ہے جب کہ دوسرے مریض کو نسوانی بیماری لاحق ہے

* کھنڈر دیکھنا

معاشی حالات اچھے نہیں ہیں

* کنوئیں سے پانی ابلتے دیکھنا

مستقبل میں امداد ملنے کی طرف اشارہ ہے

* کوڑا دیکھنا

غلط طرفداری کی نشاندہی ہے

* کھنڈرات سے ملے ۱۹۷۵ء کے سکے پر ’’انگادام دا ماترک‘‘ لکھا دیکھنا

کوئی وظیفہ ادھورا چھوڑا گیا ہے، پورا کر دینا چاہئے

* کبوتر کے ساتھ سور کو ناچتے دیکھنا

تساہل سے بچنے کی ترغیب دی گئی ہے

* کسی بزرگ کا دروازے پر آنا

زندگی توہمات کا شکار ہونے کی علامت ہے

* کرایہ پر نئے گھر کی اطلاع سننا

مہمانوں کی آمد کی نشاندہی ہے

* کھلی دکانوں میں سامان موجود نہ ہونا

صاحب خواب کی مالی حیثیت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ مستقل مہمان داری کا بوجھ اٹھایا جا سکے

* کالج میں پروفیسر صاحب کا دوست کی مشابہت ہونا

کسی ایسے شخص سے ملاقات ہو گی جس کا فائدہ ہو گا

* کچی مچھلی نگلنے پر حیرت زدہ ہونا

لوک ناچ میں زیادہ انہماک کی نشاندہی ہے

* کربلا نام کا تعذیہ دیکھنا

محروم اور مایوس جذبات کا اظہار تحصیل لا حاصل کی دلیل ہے

* کیچڑ میں چلنا

لاحاصل کوششوں کی طرف اشارہ ہے

* کسی نمازی کا بنڈل دینا

وظائف کا نتیجہ سامنے آنے کی طرف اشارہ ہے

* گھٹا، بجلی کی چمک اور بادل کی گرج اور لوگوں کا ادھر ادھر بھاگنا

غلط رسومات سے نقصان پہنچنے کے اندیشوں کی نشاندہی ہے

* گھر میں بھائی کا نظر نہ آنا

بھائیوں میں اختلاف ظاہر کرتا ہے

* گردن پکڑ کر مروڑنا

ناکام کوشش کو ظاہر کرتا ہے

* گھر واپس جانے کا خیال آنا

خواب ماضی کی عکاسی ہے

 گھر والوں کو مطلع کرنے گاؤں روانہ ہونا

سفر کرنے کی علامت ہے

* گرجا گھر کے سامنے آسمان کی بلندیوں سے مینار نیچے آنا، ساتھی کو مینار دکھانا

طبیعت میں خدمت خلق کا جذبہ موجود ہے، بتایا گیا ہے کہ خدمت خلق خالصتاً اللہ کے لئے کی جائے

* گھبرا کر بھاگنا

قوت فیصلہ کے کمزور ہونے کی نشاندہی ہے

* گھوڑا دیکھنا

سیاسی عمل کا تمثل ہے

* گھوڑے کے پر نکلنا اور اس پر سوار ہو کر ہوا میں اڑنا، والدہ کا ڈرنا اور شور مچانا

ہوائی سوچ کی دلیل ہے

* گیلری سے کودنے کی خواہش کرنا

مستقبل کے سنہرے خواب دیکھنے کی علامت ہے

* گرتے ہوئے شیشے کے شو کیس کو سہارا دے کر سیدھا کرنا

ناقص اور خام خیالات پر مبنی غیر مستحکم کوششوں کی طرف اشارہ ہے

* گائے کے بچھڑے کا دو بھیڑیوں کے حملے سے محفوظ رہنا

معاشی اعتبار سے دو افراد کوشاں ہیں کہ صاحب خواب کو ترقی نہ ملے لیکن وہ ناکام ہونگے

* گھر خالی ہونا اور دروازے خود بخود کھل جانا

ان اختلافات کی طرف اشارہ ہے جس کی وجہ سے خاندان میں خلفشار پیدا ہوا ہے

* گورنر صاحب کا حکم کہ بینک کھول دو

جلد یا بدیر نتائج برآمد ہونگے

* گڑھے سے رنگ برنگے پھولوں کا کبوتر بن کر اڑ جانا

زندگی کے کسی شعبے میں بہت بڑی محرومی کی دلیل ہے

* گھوڑا قابو نہ ہونے پر افسوس کرنا

موجودہ حالات بے قاعدہ اور بے ترتیب ہونے کی علامت ہے

* گلاب کا پھول دینا

اولاد نرینہ کی خواہش پوری ہو گی، انشاء اللہ

* گڑبڑ کا خطرہ محسوس کر کے جگہ سے دور ہو جانا

صحت خراب ہے

* گائے کو ذبح کرنے کے بجائے پیٹ چاک ہوتے دیکھنا

اخلاقی کمزوری کی نشاندہی ہے

* گھر میں آگ لگی دیکھنا

خواب میں فضول خرچی اور غیر ضروری تکلفات کے خاکے ہیں

* لوگوں سے چھپتے پھرنا

اعصابی بیماری کی طرف اشارہ ہے

* لوگوں کا ریڑھی پر بٹھا کر لے جانا

بیماری کا علاج صحیح نہیں ہوا

* لاش زندہ ہوتے دیکھنا

صحیح تشخیص کے بعد صحیح علاج ہو جائے تو صحت بحال ہو سکتی ہے

* لڑکے کو تلاش کرنا اور اس کی مدد کرنا

وقت بے وقت کھانا کھانے کی علامت ہے

* لال رنگ کے کتے کا ہاتھ چبانا اور تکلیف نہ ہونا اور بھاگنے کا راستہ نہ ملنا

گرم مصالحہ اور مرچوں کے زیادہ استعمال سے آنتوں میں زخم ہونے کی طرف اشارہ ہے

* لڑکی پر غصہ کرنا اور سر پر ہاتھ پھیرنا

دونوں ٹانگوں اور دماغ پر غلط رطوبتوں کا غلبہ ہونے کی علامت ہے

* لڑائی دیکھنا

ملیریا بخار کا اثر خون میں موجود ہونے کی علامت ہے

* لڑکی کا بھائی کہہ کر پکارنا

درود وظائف کے نقوش ہیں

* لڑکی کو پریشان دیکھنا

بے وفائی کا مظہر ہے

* لڑکی کا ہاتھوں میں گرنے سے جھٹکا لگنا اور گرنے سے لڑکی کا سر زمین سے ٹکرا جانا

قرض کی ادائیگی دقت طلب مسئلہ ہے

* لڑکی کا دوبارہ اپنی جگہ چلے جانا

امید میں تاریک پہلو کے خاکے ہیں

* لڑکی کا متوجہ نہ ہونا

مایوسیوں، پامال امیدوں اور نامراد امیدوں کی طرف اشارہ ہے

* لڑکوں کا کالی پٹی باندھ کر جلوس نکالنا

غلط فیصلے کے برے انجام کی طرف اشارہ ہے

* لڑکی کے خط کا جواب دینا

غلط بیانی اور مبالغہ آمیز باتیں طبیعت میں نشوونما پا رہی ہیں

* لندن شہر کے گلی کوچوں کی سیر کرنا

باہر جانے میں کامیابی حاصل ہو گی

* لوگوں کو سوتے ہوئے دیکھنا

کسی شخص کے تعاون نہ کرنے پر فکر نہ کرنا اور اللہ پر بھروسہ کرنے کی علامت ہے

* لوگوں کو نماز کے لئے صفیں باندھتے دیکھنا

ایک دو وظیفے ادھورے چھوڑے گئے ہیں

* لوگوں کو چھوٹے بڑے کرتے پہنے دیکھنا

بتایا گیا ہے کہ دین کی سمجھ تفکر سے پیدا ہوتی ہے

* لٹو کھیلتے دیکھنا

وقت ضائع کرنے کی طرف اشارہ ہے

* لال رنگ کا چوغہ دیکھنا

خون میں گرمی اور حدت کی طرف اشارہ ہے

* لال رنگ کی آندھی دیکھنا

ماحول میں کشیدگی ظاہر کرتا ہے

* لال برقعہ پہنے دیکھنا

سازش کی طرف اشارہ ہے

* لال پانی ہو جانا

عتاب کی علامت ہے، اللہ معاف کرے

* لال کبوتر دیکھنا

اعصابی مرض اور فالج کی طرف اشارہ ہے

* میدان میں سالیوں کے ساتھ دیکھنا

خاندان میں رائج رسموں کا پابند ہونے کی علامت ہے

* مکان خالی کرنے کا تقاضا کرنا

قرضوں کے نقوش ہیں

* مرحوم دوست کو ناراض دیکھنا

مرحوم دوست کو آپ سے بہت توقعات وابستہ تھیں جو پوری نہیں ہوئیں

* مضحکہ خیز چھوٹی شخصیت کو دیکھنا

اپنی ہی افتاد شخصیت کو دیکھنا ہے

* مینار چھونے کی کوشش میں مینار کا اوپر اٹھ جانا

وسائل محدود ہونے کی طرف اشارہ ہے

* مظاہرے میں پولیس کا پکڑ کر تھانے لے جانا

بہت سی باتوں کے صحیح اور غلط ہونے میں طبیعت الجھی رہتی ہے

* مچھلی نگل لینا

بار بار رقص دیکھنے کی آرزو کرنے کی علامت ہے

* مچھلی دیکھنا

وقت کا ضیاع ہے

* مشعل بردار جلوس دیکھنا

باغ لگانا زیادہ مفید ہے

* مکان سے چھلانگ لگانے کے بعد آہستہ آہستہ گرنا

خون میں سرخ ذرات کم ہونے کی علامت ہے

* مری ہوئی بچی کو جھاڑ پھونک کرنے والی عورت کو دکھانے کا مشورہ دینا

ماں کا دودھ بچی کے لئے اچھا نہیں ہے

* مولوی صاحب کا بچی کو دیکھنے سے انکار کرنا

علاج کی طرف خصوصی توجہ دینا ضروری ہے

* مزار پر دعا مانگنا اور ایک عورت کا چشمے پر بلانا

زنانی بیماری ہے، یہ بیماری خون میں حدت اور تیزابیت کی وجہ سے ہوئی ہے، ماہانہ نظام ناقص اور خراب ہے

* مزار کی اوٹ میں بزرگ نے کالے سانپ کا سر کچل دیا

اولیاء اللہ سے عقیدت کی علامت ہے، اللہ کے ولی کا تصرف آپ کے شامل حال ہے

* معالج کا آواز دینا اور سنے بغیر گزر جانا

فریب سے محفوظ رہنے کی علامت ہے

* ملازمت سے برخاست ہونا

غلط باتوں کی ترغیب دینے کی علامت ہے

* گھر کا اثاثہ لٹ جانا

کوئی شخص غلط کام کروا کر فائدہ اٹھانا چاہتا ہے

* ماں کو دیکھنا

ضمیر ہے جو آپ کو صحیح اور ٖغلط کی طرف متوجہ کرتا ہے

* ماموں کے ساتھ پانی سے بھرے راستے سے گزر جانا

روش میں تبدیلی سے معاملات سلجھ سکتے ہیں

* ملگجی دوپٹے اوڑھے عورتوں کا اجتماع دیکھنا

غیر مستحکم خیالات کی علامت ہے

* میدان میں لوگوں کا چھریوں سے اپنی گردنیں کاٹنا

بدخواہ اور دشمن ناکام ہونگے

* مسجد میں نماز ادا کرنا

کسی کام کے لئے عمل کرنے کی علامت ہے

* ’’مارو‘‘ کی آواز پر بچی کو دیکھ کر دل تڑپ اٹھنا

صحیح طرز عمل اختیار کر کے واجب حقوق پورے کرنے کی ہدایت ہے

* مچھلی پکڑنا اور مچھلی کا چھلانگ لگا کر پانی میں چلے جانا

خاندان سے تعلقات خراب ہونے کی دلیل ہے

* مچھلی پکڑ کر ندی کے کنارے رکھ دینا

خاندانی اختلافات کی طرف سے لاپرواہی ظاہر ہوتی ہے

* مردہ ہاتھ کی کٹی ہوئی انگلیاں دیکھنا

کام میں لاپرواہی اور سستی کی دلیل ہے

* ماموں زاد بھائی کے ساتھ مکان تلاش کرنا

بغیر کوشش کے نتائج حاصل کرنے کی طرز فکر میں تسلسل کی علامت ہے

* ماموں کا گلے لگا کر پیار کرنا

بزرگوں کے انتخاب کو غلط سمجھنا

* محکمہ کی طرف سے کورس کے لئے باہر بھیجنے کا خط ملنا

ترقی ملنے کی بشارت ہے

* مرحوم والدہ اور بہن بھائی کو قرآن پڑھتے دیکھنا

شادی کے سلسلہ میں خاندان میں اختلاف کی نشاندہی ہوتی ہے، لاشعور نے متنبہ کیا ہے کہ اختلاف بری بات ہے
* مرنے کے بعد کے عالم، عالم اعراف کو دیکھنا

مرنے کے بعد جس دنیا میں سب کو قیام کرنا ہے وہ عام خواب میں دکھایا گیا ہے تا کہ یقین مکمل ہو جائے

* مکان کے کچے صحن میں پانی بھرنا اور چائے کی خواہش کرنا

ہاضمہ خراب ہونے کی وجہ سے نزلہ خراب ہو گیا ہے

* مکروہ شکل کی بڑھیا کو دیکھنا

جسم کے کسی حصہ میں شدید درد کی نشاندہی ہے

* منڈیر سے چوروں کو جھانکتے ہوئے دیکھنا

گھٹنوں میں خلاء پیدا ہونے کی نشاندہی ہے جس سے معذوری بھی ہو سکتی ہے

* مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے ٹانگیں کانپنا

زندگی میں شکوک و شبہات کی زیادتی کی علامت ہے

* مرحوم والد کو روتے ہوئے دیکھنا

والد صاحب کو ایصال ثواب کی ضرورت ہے

* ماتحت کے ساتھ جانا

غریب گھرانے کے افراد اعانت کے مستحق ہیں

* نورانی چہرہ بزرگ کا کہنا کہ تیری نیکی تیری پانچ وقت کی نماز میں ہے

بزرگان عظام اور اولیاء کرام سے عقیدت ہے لیکن طرز فکر پیچیدہ ہے، نماز بندے کو اللہ سے قریب کر دیتی ہے

* ناپاک کپڑے دیکھنا

علاج اور پرہیز کی ضرورت ہے

* نیم برہنہ لڑکی پہلو میں دیکھنا

کاروبار صاف ستھرا نہ ہونے کی طرف اشارہ ہے

* نماز کی صف میں اپنی جگہ پر یا علی اللہ اللہ یا علی ہر مشکل کشاء یا اللہ یا علی لکھ کر وضو کرنا

ارادوں کی تکمیل کے لئے عملوں کا سہارا لیا گیا ہے، مگر عملی اقدام میں کوتاہی ہوئی ہے، گھبرا کر عملیات کی مدت پوری نہیں کی گئی
* ندی سے دوبارہ مچھلی نکال لینا

خاندانی اختلافات ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن کامیابی نہیں ہوئی

* نادیدہ قوت کا زمین پر گرانا

نقصان اور پریشانی کا تمثل ہے

* نابینا فقیر ملنا

کوشش مفلوج ہونے کی علامت ہے

* ناہموار اور سنگلاخ راستہ دیکھنا

پرتکلف زندگی کی وجہ سے پیچیدہ حالات کی طرف اشارہ ہے

* نماز کی آخری رکعت میں شریک ہونا

شادی میں تاخیر ہونے کی علامت ہے

* نورانی گنبد دیکھنا

ناکافی کوششوں کے خاکے ہیں

* نومولود کو گود میں لینے کی خواہش کرنا

بڑے بھائی سے زیادہ محبت کی طرف اشارہ ہے

* ننھی ننھی انگلیاں دیکھنا

زندگی کے تقاضے، افسردہ اور ناقابل اعتماد ہیں، زندگی جن اصولوں پر قائم ہے وہ متزلزل ہو گئے ہیں، نتائج کا انتظار کئے بغیر فیصلہ بدل دینےکی طرف اشارہ ہے

* نئی عمارت بنانا

پھر سے دوستی قائم کرنے کی طرف اشارہ ہے

* والدہ کا بے گھر ہونے سے پریشان ہونا

وسائل کی کمی کی نشانی ہے

* وادی ظلمات دیکھنا

اس بات کی علامت ہے کہ مستقبل میں ارادوں کے پورا ہونے کی کوئی امید نہیں ہے

* والدصاحب کے مضمون کو شائع کرنے کی تائید کرنا

اپنے عقائد نہ چھوڑنے کی تاکید ہے

* وضو کر کے آیت الکرسی پڑھ کر ایصال ثواب پہنچانا

نامکمل وظیفہ پورا کرنے اور مقصد میں کامیابی کی بشارت ہے

* والدہ کا آ کر کافی عرصہ قیام کرنا

منزل تک پہنچنے کے درمیانے وقفے کی علامت ہے

* والدہ کا چابی دینا

کوشش سے کامیابی ملنے کی علامت ہے

* والدہ کے ساتھ مجذوب بزرگ کی خدمت میں سوال کرنا اور خوش ہو کر اٹھنا

ہوائی امیدوں، نامعلوم سہاروں اور بغیر کسی کوشش کے نتائج پر ذہن مرکوز ہونے کی علامت ہے

* والد کا کہنا کہ بڑا نقصان ہو جائے گا

اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اگر روش کو بدلا نہ گیا تو نتائج اچھے برآمد نہیں ہونگے

* والد کو دیکھنے کی دعا کرنا اور مرحومین کو دیکھنا

مرحومین کے لئے ایصال ثواب کرنے کی طرف متوجہ کیا گیا ہے

* والد صاحب کا زبردستی کالج بھیجنا

طبیعت پر جبر کرنے کی دلیل ہے

* ہتھیلی کی جلن کو دوسرے ہاتھ سے دبا کر ختم کرنا

کوشش کا خاکہ ہے

* ہاتھ پر شوں کی آواز کے ساتھ کالا ناگ کرنا

خون میں ایسی رطوبت کا جمع ہو جانا جن سے دردوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے

* ہرے بھرے درخت دیکھنا

خوبصورت تصورات جو سفر سے وابستہ کئے گئے ہیں

* ہوا کے تیز جھونکے سے سر کی ٹوپی اور دوست کا رومال اڑ جانا

غلط طرز عمل اختیار کر کے بہت سا وقت ضائع کیا گیا ہے

* ہاتھی کا سونڈ اٹھا کر سلام کہنا

بہتری کی صورت پیدا ہو گی، مقاصد میں جلد یا بدیر کامیابی حاصل ہو گی

* ہوا میں اڑنا اور اچھلنا

ادبی اور شاعرانہ ذوق کی علامت ہے

* ہوا کے طوفان میں گھر جانا

نتائج پورے نہ ہونے کی علامتیں ہیں

* ہوائی اڈے کی طرف بڑھنا

ہوائی قلعے بنانا

* یا قوت، فرنیچر اور مسجد دیکھنا

یہ سمجھنا کہ موجودہ سکونت ترک کر دینے سے حالات اچھے ہو جائیں گے

* یہ سوچنا کہ آدمی کا گوشت حلال ہے یا حرام

حق تلفی ہو رہی ہے

* یکایک خود کو شرک پر دیکھنا

موجودہ روش میں تبدیلی کی جائے ورنہ حالات یہی رہیں گے

* یورپین کو گولف کھیلتے دیکھنا اور ان کے پیچھے کتے کا بھونکنا

مناسب اور غیر مناسب انگریزی دوائیوں کا سخت ردعمل کی وجہ سے بخار کی علامت ہے

Topics


Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01

خواجہ شمس الدین عظیمی

آسمانی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ:

خواب مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عام آدمی بھی مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔



 

 

  

 

انتساب


حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے  حالات کی نشاندہی کی

اور

جن کے لئے اللہ نے فرمایا:

اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔