Topics
شہباز خان نے اپنا خواب ان الفاظ میں بیان
کیا:
میں اردو اور معاشرتی علوم کا پرچہ حل
کر رہا ہوں۔ اردو کے پرچے میں دو گھنٹے لگ جاتے ہیں پھر جلدی جلدی دوسرا پرچہ حل
کرتا ہوں۔ میرے بعد دو اور لڑکوں نے استاد صاحب کو حل شدہ پرچے دیئے۔ میں کلاس میں
بیٹھا ہوں کہ میرا دوست گاجریں لایا۔ یہ گاجریں وہ استاد صاحب کو دینا چاہتا ہے لیکن
میں اسے منع کر دیتا ہوں اور خود ایک صاف ستھری گاجر استادصاحب کی خدمت میں پیش
کرتا ہوں لیکن وہ انکار کر دیتے ہیں۔
تعبیر: آیندہ ہونے والے امتحان میں ایک پرچے کے نمبر زیادہ، ایک پرچے کے نمبر کم
اور باقی مضامین میں نمبر اچھے حاصل ہوں گے۔ مجموعی طور پر ڈویژن مل جائے گی۔
Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01
خواجہ شمس الدین عظیمی
آسمانی کتابوں میں
بتایا گیا ہے کہ:
خواب مستقبل کی
نشاندہی کرتے ہیں۔
عام آدمی بھی
مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔
انتساب
حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر
مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے حالات
کی نشاندہی کی
اور
جن
کے لئے اللہ نے فرمایا:
اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور
اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔