Topics

خواب میں پرواز


انسان بیداری میں جو کچھ دیکھتا ہے وہ اس کے شعور کا اظہار احوال ہے۔ جو کچھ خواب میں دیکھتا ہے وہ اس کے لاشعور کا اظہار احوال ہے۔ جب لاشعور میں کوئی اظہار احوال ہوا ہے تو وہ شعور میں آ کر تصاویر کی شکل میں منعکس ہونے لگتا ہے۔ ایسا ہونے سے لاشعوری تقاضے کی کچھ تسکین ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک سمبل (Symbol) پرواز ہے۔ چاہے آدمی جدوجہد نہ کرے۔ پھر بھی اس کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ تیزی سے مستقبل کی مسافت طے کرتا چلا جائے۔ حد یہ ہے کہ کوئی نہ کوئی منزل اس کے ذہن میں ضرور ہوتی ہے۔ چاہے آدمی اس سے واقف ہو یا نہ ہو۔ جس دور میں ایسے کسی تقاضے کی شدت ہوتی ہے تو پرواز کے خواب نظر آنے لگتے ہیں۔ البتہ پس پردہ لاشعور کا ایک اشارہ ضرور ہوتا ہے۔ وہ یہ کہ جدوجہد میں کمی ہے اسے پورا کیا جائے۔ انتھک کوشش اور محنت سے کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ لاشعور یہ ساری باتیں اس لئے بتاتا ہے کہ وہ مستقبل کے بارے میں زندگی کی شاہراہ سے واقف ہے۔


Topics


Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01

خواجہ شمس الدین عظیمی

آسمانی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ:

خواب مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عام آدمی بھی مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔



 

 

  

 

انتساب


حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے  حالات کی نشاندہی کی

اور

جن کے لئے اللہ نے فرمایا:

اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔