Topics

عظیمی خواب اور تعبیر نامہ

خواب 

تعبیر


* آسمان پر کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات دیکھنا

اعتماد اور قوت ارادی میں استحکام پیدا ہو گا

* آسمان پر بادل چھائے دیکھنا اور ایک حصہ پر جہاں بادل نہیں ہیں المقتدر، الاحد اور محمدﷺ لکھا دیکھنا

وظیفوں کی مقبولیت کی علامت ہے، مبارک خواب ہے

* آسمان سے لمبے چوڑے سفید کاغذ پر اللہ اور حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا نام دیکھنا

بارگاہ رسالت مآبﷺ میں درود شریف قبول ہونے کی بشارت ہے

* آب کوثر دیکھنا

نہایت سعید اور مبارک خواب ہے، روحانی علوم اور عرفان نفس کے علوم سے آراستہ ہونے کا انکشاف ہے

* آب زم زم دیکھنا

عرفان الٰہی ہونے کی بشارت ہے، پیغمبران کرایم علیہم السلام کی طرز فکر حاصل ہونے کی خوشخبری ہے بشرطیکہ اعمال صالحہ پورے کئے جائیں

* آسمان پر گنجی عورت کو دیکھنا

ہاضمہ خراب ہونے کی وجہ سے نزلہ پرانا ہو گیا ہے

* آسمان پر نمایاں اودے رنگ میں اللہ اللہ یا عبدہ لکھا دیکھنا

عقائد کی کمزوری کی وجہ سے عملی جدوجہد میں سستی اور لاپرواہی کے آثار ظاہرہوتے ہیں

* آسمان پر سنگ مر مر کی عمارت دیکھنا

یہ سوچ غالب آ گئی ہے کہ کسی دوست کے سہارے ہی زندگی کامیاب بن سکتی ہے

* آسمان سے چاکلیٹ اور ٹافیوں کی بارش ہونا اور گھر والوں کا کھانا

کامیابی اور خوشی کی طرف اشارہ ہے، جس سے خاندان والوں کو بھی فائدہ ہو گا

 آسمان پر والدہ کا اجنبی عورتوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوانا

والدہ کی خواہش ہے کہ ان کی زندگی میں رشتہ طے ہو جائے

* آٹھ نو سال کی لڑکی کو میت اٹھاتے دیکھنا

عرصہ سے کوئی دماغی بیماری لاحق ہے

 آسیب زدہ لڑکی کو دیکھنا

درد شقیقہ یعنی آدھا سیسی کے درد کی تمثیل ہے

* آدمی کو ہوا میں اڑتے دیکھنا

اعضاء میں درد اور تشنج کی علامت ہے

* آسیب کا شکار ہوتے دیکھنا

ایسے مرض کی علامت ہے جو زیادہ گوشت کھانے کی وجہ سے ہوتا ہے جس کی وجہ سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے

* آبائی قبرستان میں قبریں کھودتے دیکھنا، قبر کے بارے میں سوچ کر وحشت ہونا اور والدہ کے کمرے میں قبر دیکھنا

کوئی نسوانی بیماری کافی عرصہ سے اندرونی طور پر پرورش پا رہی ہے، یہ بیماری والدہ صاحبہ سے ورثہ میں ملی ہے، امکان ہے کہ آئندہ ولادت پر اثر پڑے دعا اور صدقہ سے فائدہ اٹھائے

* آثار قدیمہ کی عمارت ایک دیوار پر کھڑی دیکھنا

کوئی بزرگ اخراجات کی ذمہ داری لے لیں گے

* آس پڑوس کے لوگوں کو سوتے ہوئے دیکھنا

کسی شخص کے تعاون نہ کرنے پر فکر نہ کرنا اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنے کی علامت ہے

* آگ دیکھنا

ضد کا تمثل ہے

* آس پاس کی جگہ کا بھیگنا

دوستوں سے فائدہ پہنچے گا اور آئندہ بھی فائدہ پہنچنے کی طرف اشارہ ہے

* آپریشن دیکھنا اور عینک میں سے دور تک نظر آنا

نامناسب اخراجات روکنے کی ہدایت کی گئی ہے

* آزاد کر دینا

فضول باتوں میں وقت ضائع کرنا اور کوشش ترک کر دینے کی علامت ہے

* آدمی کا بچھڑنے کو ہنکا دینا

زمین بٹائی پر دینے کا تمثل ہے

* آگ لگی دیکھنا

کسی بات کے اصرار پر مایوسی کا سامنا ہے

* آسمان کی طرف تیر چلانا

سود لینے اور سود دینے کی علامت ہے

* اللہ تعالیٰ کو سفید خوبصورت تخت پر بیٹھے دیکھنا

ہر عورت اور ہر مرد میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہیں تو بندہ یا بندی اللہ کو دیکھ سکتی ہے

* اذان کے بعد لڑکی کا اٹھ کر بیٹھ جانا

صحیح علاج سے مرض سے نجات مل سکتی ہے

* اژدہے کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا

ناقص اور ملاوٹی غذائیں استعمال کرنے سے امراض پیدا ہونے کی علامت ہے

* ادرک درخت پر لگا ہوا دیکھنا

ازدواجی تعلقات میں بہت غلط طریقہ استعمال کرنے کی طرف اشارہ ہے

* ایک وقت میں دو جگہ جھاڑو دیتے ہوئے دیکھنا

قبض کا اثر دماغ کے اوپر اور جسم کے نچلے حصے پر ہے فالج کا اثر ہو سکتا ہے

* اونچی پہاڑی پر خود کو بیٹھے دیکھنا

آنتوں میں رطوبت جم جانے کی نشاندہی ہے

* اچانک دولت مل جانے پر پولیس کا پکڑ کر لے جانا

فضول خرچی اور آسائش پسندی کی طرف طبیعت کا میلان زیادہ ہے

* اپنے آپ کو لیڈر کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھنا

دوستوں سے بدگمان رہنے کی علامت ہے اور یہ طرز عمل غلط ہے

* انتقال ہونے کے بعد والدہ کا دوبارہ زندہ ہو جانا

امید کی روشنی کچھ عرصے مدہم رہے گی بعد میں پوری طرح کامیابی ہو گی

* افراد خانہ کو باورچی خانے میں دیکھنا

سو فیصد کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے

* اجنبی کا اپنا بیگ دینا

قرض لینے کی عادت کی علامت ہے

* اللہ کے حضور دعا کرتے ہوئے زار و قطاررونا اور کالی داڑھی والے شخص کا توجہ ہٹانا

جو کام کرنا چاہتے ہیں اس میں نفع نہیں ہو گا

* ایک دوست پہاڑ سے چھلانگ لگانے پر ساحلی ریت پر گر گیا اور دوسرا سمندر میں چھلانگ لگا کر ڈوب گیا

ساتھ کام کرنے والے دو آدمیوں میں سے ایک مخلص ہے اور دوسرا غیر مخلص ہے، ایک جان بوجھ کر غلط مشورے دیتا ہے اور

دوسرا نادانی سے

* اپنے پلنگ کے برابر دوسرے پلنگ پر عورت کی لاش پر سفید چادر دیکھنا

کسی سے وعدہ کر کے پورا نہیں کیا گیا

* انگلیاں مجروح ہونا

بہت سی ذمہ داریوں کی طرف سے عہدہ براں ہونے کی طرف اشارہ ہے

* انگوٹھے پر درخت اگنا

غیب سے مدد ہو گی

* انگوٹھے سے پانی بہنا

قدرت کی دستگیری کی طرف اشارہ ہے

* افراد کنبہ کی نظریں صاحب خواب کی طرف اٹھنا

امیدیں وابستہ کرنے کی علامت ہے

* الماری کے پیچھے سے لڑکی کا نکل کر آنا

خیالی امیدوں میں وقت ضائع ہوتا ہے

* اجنبی لڑکی کو ماموں زاد کی شکل میں دیکھنا

ذہن مایوس ہے

* استاد کو دیکھنا

غیر ملک جانے سے متعلق تصورات کے تمثلات ہیں

* انچارج سے کہنا کہ میں خواب میں آپ کے پاس خواب کی حالت میں ہوں

محکمہ جاتی معاملہ اور پر امید شخصیت دونوں میں کوئی رابطہ نہیں پایا جاتا

* اپنا وطن دیکھنا

مکان کو پریشانی کا باعث سمجھنا

* امام کو دیکھنا

خاندان کے سرپرست کو مقام نہیں دیا جاتا

* امام بارگاہ اور صدر مملکت دیکھنا

نئی کوششیں کرنے کی طرف اشارہ ہے

* اونٹوں کا آدمیوں کو کھانا

وسائل کی کمی کی طرف نشاندہی ہے

* اونٹ کو دیکھنا

صدقہ دینے کی طرف متوجہ کیا گیا ہے

* اونٹ کو بے مہار دیکھنا

بیماری کی علامت ہے

* اونت کا کاٹنا

امراض امعاء کی طرف اشارہ ہے

* اونٹ کا گوشت کھانا

پیٹ کی بیماری کا تمثل ہے

* اونٹ سے بچ کر نکل جانا

دعا، دوا اور صدقہ خیرات سے پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات مل جائے گی

* اونٹ کا بچہ دیکھنا

ولادت میں کوئی پیچیدگی ہو سکتی ہے مادی علاج کے ساتھ روحانی علوج کا سہارا لینا چاہئے

* آدم خور دیکھنا

حق تلفی ہونے کی علامت ہے

* انگلی سے بہتا ہوا خون پینا

غیبت کی طرف اشارہ ہے، رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ جو کسی کی غیبت کرتا یا کرتی ہے وہ اس کا خون پیتا یا پیتی ہے
* بادلوں میں بزرگ کا چہرہ دیکھنا

یقین کمزور ہونے کی علامت ہے

* بہن کی ہتھیلی پر گرگٹ کا کاٹنا

الرجی کی علامت ہے

* بارش میں چھتری لے کر جانا

جگر کی بیماری کی علامت ہے

* بلند و بالا عمارت دیکھنا

پرانی بیماری کا علاج ممکن ہے

* برآمدے میں بہت تیز روشنی پھیلی دیکھنا

مستقل مزاجی اور خود کی نفی کر کے عرفان الٰہی کی راہیں کھل سکتی ہیں

* بدصورت عورت کے خوفزدہ کرنے پر کلمہ تمجید پڑھنا

وسوسہ، شک اور خوف تینوں عمل ایک ہی قبیلے کے اعمال ہیں، کلمہ تمجید پڑھنے اور معانی مفہوم پر غور کرنے سے شک وسوسوں سے

نجات مل جاتی ہے

* بھانجے کے ساتھ قبرستان جانا اور وہاں موجود لوگوں سے اپنی صحت کے لئے دعا کرنے کی لوگوں سے درخواست کرنا
طبیعت میں تساہل اور لاپرواہی ظاہر ہوتی ہے

* بھائی کے گلے میں تلوار اور پستول دیکھنا

معدہ کا فعل ٹھیک نہیں ہے

* بیمار اور معذور باپ کو دیکھنا

پرانے سر درد کی نشاندہی ہے

* بدمعاش کو دیکھ کر اسے اللہ کا خوف دلانا

نفسیاتی مرض کی علامت ہے

* بہت دور سے اچھل کر بلڈنگ پر چڑھنا

جسم میں گیس بننے کی علامت ہے

* باورچی خانہ میں زرد رنگ کی چیز بہتے دیکھنا

معدے پر ورم ہونے کی نشاندہی ہے

* بھورے کتے کا آٹا کھانا

پیچیدہ بیماری کی علامت ہے، علاج میں سخت پرہیز کی ضرورت ہے

* دلہن کا گھوڑے پر سوار ہونا

سیاسی نظریات کا پرچار کرنے کی طرف اشارہ ہے

* بچہ اور بچھڑا دیکھنا

زمین سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں معاش کا تمثل ہے

* بچے کے سر سے خون نکلنا اور چہرہ سفید پڑنا

فی الحال زمین سے کوئی منفعت نہیں ہو گی

* بچے کا کریانہ کی دکان پر جانا اور وہاں سے مرہم پٹی کے لئے باہر آنا

یہ واضح کرتا ہے کہ موجودہ طریقہ کاشت میں تبدیلی سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے

* بیوی کی شادی دوسرے شخص سے ہوتے دیکھنا

بیماری کی طرف نشاندہی ہے

* بزرگ کا انگلی پر دم کرنا، انگلی کا پھول کر پھٹ جانا اور اس سے زرد رطوبت کا بہنا

کوشش پوری نہ ہونے سے نتائج ادھورے رہنے کی طرف اشارہ ہے

* بچے بوڑھوں کا جھک کر سلام کرنا

بے مقصد اور بے عمل خیالات کی نشاندہی ہے

* بن موسم پرانے ناشپاتی کے درخت کی گلی ہوئی ناشپاتیاں دیکھنا

روزی کے معاملے میں ہیر پھیر کرنے کی علامت ہے

* بزرگ کا کہنا کہ مصیبتوں کا پہلا دور ہے کہیں دوسرا نہ شروع ہو جائے

ہدایت کی گئی ہے کہ توہمات کو ذہن میں قطعاً جگہ نہ دی جائے

* بزرگ کا کہنا کہ تم حج پر جاؤ گے

کوئی بگڑا ہوا کام بن جائے گا

* بیگ چھیننا اور اس میں سے سامان نکالنا اور پھر انگوٹھیاں نکال کر جیب میں رکھ لینا

خوش فہمیوں کی علامت ہے

* باپ کا لڑکی کو چاقو سے تین ٹکڑے کر دینا

معاشی جدوجہد میں کوتاہی کی طرف اشارہ ہے

* بے آب و گیاہ میدان، سورج کی تمازت اور دھوپ کی تپش دیکھنا

معاشی پریشانیوں کے خاکے ہیں

* بہن سے لپٹ کر رونا

حق تلفی کی طرف اشارہ ہے

* بہنوئی کی ٹانگوں سے لپٹ کر رونا

والد چاہتے ہیں کہ بڑے بھائی کے آگے جھک جانا چاہئے

* بندوق مارنے کی کوشش کرنا

ہوائی قلعے بنانے کی طرف اشارہ ہے

* بزرگ سے شہد کی گولیاں لینا

صحیح کوشش کا تمثل ہے

* بزرگ کا گھڑی اور رومال دینے سے منع کرنا

کوشش غلط اور ناقص ہونے کی علامت ہے

* بیگم سے کھانا کھلانے کی درخواست کرنا

میاں بیوی دونوں غلط روش اپنائے ہوئے ہیں

* بزرگ کا کہنا کہ سفر پر جاؤ

اتفاقی طور پر دولت حاصل ہونے کی طرف اشارہ ہے

* بیابان اور پہاڑی سلسلہ دیکھنا

سفر کی نشاندہی ہے

* بیچ میں دیوار حائل ہونا

کشیدگی کی علامت ہے

* بازار دیکھنا

غیر ملک جانے کا تمثل ہے

* بڑھیا کی دی ہوئی اوڑھنی کو جسم پر لپیٹ لینا

مستقبل کی پے در پے خوشیوں اور آسانیوں کو ظاہر کرتا ہے

* بہن کا گم ہونا

ماضی کی راحت بخش اور آرام دہ زندگی ختم ہونے کی علامت ہے

* بیٹے کو خطرے میں دیکھ کر سائیکل پر بٹھا کر بھاگنا اور کتے کا تعاقب کرنا

بخار ہونے سے پہلے اس قسم کے خواب نظر آتے ہیں

* بیگم دونوں ہاتھوں سے مچھلیاں پکڑتی ہیں اور قتلے قتلے کر کے بچوں کو کھلاتی ہیں

پیٹ میں باریک کیڑے پیدا ہونے سے ہاضمہ خراب ہونے کی علامت ہے

* بار بار چودھویں کا چاند دیکھنا

پریشان خیالات کا مظہر ہے جو اکثر دماغ پر مسلط رہتے ہیں

* بھاگتے ہوئے جمپ لگا کر بلندیوں میں چلے جانا اور چینی شخص کا دھکا دے کر ندی میں گرا دینا

طبیعت بار بار تنبیہہ کرتی ہے کہ بیماری کی طرف سے لاپرواہی نہ کی جائے، بصورت دیگر یہ بیماری کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ بن

جائے گی

* بغیر چھت کے ریل میں سفر کرنا

ہوائی قلعہ بنانے کی دلیل ہے، ضمیر ملامت کرتا ہے وقت ضائع کرنا بری بات ہے

* بھابھی کا کہنا کہ آپ نے میرے گھر میں جو انگیٹھیاں بنوائی ہیں وہ بہت بڑی ہیں

کوئی صاحب بخار کے مرض میں مبتلا ہیں، مرض کی صحیح تشخیص نہیں ہوئی

* بے پردہ محسوس ہونا

صحیح قدم اٹھانے کی طرف اشارہ ہے

* بوڑھے شخص کا تعلیم اور نوکری کے بارے میں پوچھنا اور کہنا کہ تم اپنے علم کے مطابق نوکری کرو گے

زمانہ طالب علمی میں آمدنی کا ذریعہ نکل آئے گا اور حصول تعلیم کے بعد جلد از جلد ملازمت مل جائے گی

* بزرگ سے دعا لینا

مقصد میں کامیابی حاصل ہو گی

* بادل میں سوراخ ہونے پر سرخ رنگ کی تیز روشنی کا نکلنا

کسی قیمتی چیز کے ضائع ہونے کے حالات پیدا ہو گئے ہیں

* بزرگ کے کہنے پر سیر ہو کر زردہ کھانا

کسی نیک بندے کی دعا سے فائدہ پہنچے گا

* بادلوں کا مکان کی چھت پر جمع ہونا

ناقص امیدوں کا تمثل ہے

* بہت تنگ راستے پر ہجوم کے آگے آگے چلنا

کوئی راستہ متعین نہیں ہے جس کی وجہ سے ناکامی ہوتی ہے

* بندوق سے سور کو زخمی کرنا

حقوق العباد پورے نہیں کیے جا رہے ہیں

* بارش کے بعد کھانے پکتے دیکھنا

فراغت اور آسانیوں کے راستے کھل جانے کی نشاندہی ہے

* بچے کا بابا کے ڈرانے کی شکایت کرنا

حقوق کے اتلاف اور چھوٹوں کے ساتھ شفقت و سلوک میں کمی کی نشاندہی ہے

* بیت المقدس میں حضورﷺ کی معراج کی جگہ دیکھنا

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت نصیب ہو گی

* بینک کے باہر باجے بجنا

کام میں تعطل دور کرنے میں کوتاہی کی وجہ سے معاملات میں پیچیدگی اور طوالت پیدا ہونے کی علامت ہے

* بنڈل میں سے کئی چوزے نکلنا

کئی وظیفے پڑھے گئے ہیں جن کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، آئندہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، عملی جدوجہد کی ترغیب ہے

* برف کے گولے پھینکنا

جگر خراب ہونے کی علامت ہے

* برف کی سلیں دیکھنا

ہیپاٹائٹس کی علامت ہے

* برگ کھانا، فضا میں برف دیکھنا اور برف کی بارش ہونا

دمے کی علامت ہے

* بزرگ کا تسبیح دینا

کوئی منت مانی گئی ہے جو پوری نہیں ہوئی

* پولیس کا دوست کے شکنجے سے چھڑانا اور خوفزدہ ہو کر بھاگ کر مکان میں دیوار پھلانگ جانا

پریشانی سے نجات ملنے کی علامت ہے

* پریشان صورت سیاہ رنگ بال عورت کو دیکھنا

شہر میں وباء پھیلنے کی نشاندہی ہے

* پیٹ میں سے پیلا پانی بہنا

نظام ہضم بری طرح متاثر ہونے کی علامت ہے

* پہاڑ کی چوٹی پر گھر میں جانے کا راستہ تنگ اور دشوار دیکھنا

ایسے خواب زیادہ نمک استعمال کرنے سے آتے ہیں

* پولیس والے کا پکڑ کر تھانے لے جانا اور چھوڑ دینا

شکوک و شبہات میں گھرے رہنے کی علامت ہے

* پانی سے لبالب بھرا گڑھا دیکھنا

کی علامت ہے

* پانچ ماہ کی بچی کا جسم نیلا پڑ گیا اور وہ بڑی ہو کر چلنے لگی

خون میں کمزوری ہے اور یہ کمزوری وراثتاً منتقل ہوئی ہے

* پل کی جگہ چھوٹے ٹیلے پر گھاس دیکھنا

خواب میں فضول اور بے نتیجہ وقت خراب کرنے کے اشارے ہیں

* پرانی اور بوسیدہ عمارتیں دیکھنا

صحیح کو غلط اور غلط کو صحیح سمجھنے کی علامت ہے

* پانی کی ٹینکی کے پاس جلا ہوا فیتہ دیکھنا

کوئی عزیز بیمار ہے، اسے آپ کی توجہ کی ضرورت ہے

* پھول کی پنکھڑیوں کو پھینکنے پر دو پھول بن جانا

Topics


Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01

خواجہ شمس الدین عظیمی

آسمانی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ:

خواب مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عام آدمی بھی مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔



 

 

  

 

انتساب


حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے  حالات کی نشاندہی کی

اور

جن کے لئے اللہ نے فرمایا:

اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔