Topics

نواسۂ رسولﷺ کے خواب

حضرت امام حسنؓ کا خواب:

نواسۂ رسولﷺ حضرت امام حسنؓ بن علی المرتضیٰؓ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خواب میں دیکھا اور عرض کیا کہ میں انگوٹھی بنوانا چاہتا ہوں۔ اس پر کیا نقش کندہ کرواؤں۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا، ’’انگوٹھی پر یہ حروف کندہ کراؤ

لا الہ الا اللہ الملک الحق المبینo

(انجیل کے آخری الفاظ یہی ہیں)

حضرت امام حسینؓ کا خواب:

حضرت امام حسینؓ نے خواب میں دیکھا کہ ایک سوار یہ اعلان کرتا ہوا آ رہا ہے:

’’لوگ چلتے ہیں۔ موت ان کے ساتھ چلتی ہے۔‘‘

حضرت امام حسینؓ جب بیدار ہوئے تو انہوں نے انا للہ و انا الیہ الراجعون کہا اور اپنے صاحبزادے علی الاکبر سے فرمایا:

’’میں سمجھ گیا کہ یہ ہمارے لئے موت کی خبر ہے۔ جو ہمیں سنائی جا رہی ہے۔‘‘

Topics


Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01

خواجہ شمس الدین عظیمی

آسمانی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ:

خواب مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عام آدمی بھی مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔



 

 

  

 

انتساب


حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے  حالات کی نشاندہی کی

اور

جن کے لئے اللہ نے فرمایا:

اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔