Topics

مور کی مجھ سے مخالفت


          البتہ مور بیچارہ مجھ سے انتقام لینے کے لئے بڑ ابیتاب ہے۔ ہزار جتن کے باوجود مجھ پر قابو نہ پا سکا۔ جنگل میں جب کہیں میری اور اس کی مڈبھیڑ ہو جاتی ہے تو بے تحاشہ میرے پیچھے دوڑتا ہے اور جب میں اس کی بے بسی اور ناکامی دیکھ کر ایک ہلکا سا چپت اس کے رسید کر دیتا ہوں تو بری طرح چیخ مار مار کر سارے جنگل کو سر پر اٹھا لیتا ہے۔ یہ آواز سن کر اس کی ساری برادری مجھے زور زور سے گالیاں دیتی ہے اور اس طرح تھوڑی دیر کے لئے وہ جنگل میدان جنگ کے شور کا منظر پیش کر دیتا ہے۔

Topics


Shaitan Ki Sawaneh Umri

حضور قلندر بابا اولیاء

آج تک کسی جن یا فرشتہ نے اپنی سوانح عمری شائع نہیں کی۔ کیوں نہیں کی۔ یہ ایک راز ہے اور رکھا گیا ہے۔ دنیا میں رہنے والے کم سمجھ انسان اسے نہیں جانتے اور نہیں جان سکتے۔ خاک کی بنی ہوئی عقل کیا خاک سمجھے گی کہ یہ نوری اور ناری دنیا آج تک اپنی اپنی سوانح حیات لکھنے سے کیوں گریز کرتی ہیں۔ یہ موٹی عقل کے پتلے شاید یہ سمجھتے ہیں کہ جنوں اور فرشتوں کو لکھنا پڑھنا نہیں آتا یا انہیں لکھنے پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یاد رہے کہ ہم نے مٹی کے پتلوں سے پہلے کھانا سیکھا ہے، پہلے بولنا سیکھا ہے۔ اگر کسی کو یہ غرور ہے کہ دنیا کا بے بضاعت انسان کسی معمولی سے معمولی فرشتے کا بھی مقابلہ کر سکتا ہے تو یہ انسان کی لکھو کھا حماقتوں میں سے ایک اہم حماقت اور نادانی ہے۔