Topics

شیاطین کی تعداد


          میں نے اپنی زندگی کے واقعات میں جگہ جگہ اپنے مشن اور مریدوں کا تذکرہ کیا ہے۔ بہتر ہے کہ اس سلسلہ میں یہ تفصیل بھی بیان کر دوں کہ شیاطین یعنی میرے مریدوں اور ساتھیوں کی تعداد کتنی ہے اور کس حساب سے ہے۔

          ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ مجھے پیغمبر آخر الزماں نے طلب فرمایا۔ جب میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا تو میرا سخت امتحان لیا گیا۔ ارشاد ہوا کہ ابلیس تجھ سے ایک دلچسپ سوال کا جواب لینا ہے۔ یہ بتا کہ دنیا میں شیاطین کی تعداد کتنی ہے۔ میں نے عرض کی۔ یا رسول اللہ آپ نے بہت ہی سخت سوال کیا ہے اور مشکل یہ ہے کہ میں آپ کے سامنے سچ بولنے پر مجبور ہوں گو مجھے اس سوال کا جواب دینے سے نقصان پہنچے گا۔ لیکن خیر جب آپ نے دریافت فرمایا ہے تو اب بتانا ہی پڑے گا۔ سنیئے اس کا حساب یہ ہے کہ:

          کل اولاد آدم سے دس حصہ زیادہ چوپائے حیوان ہیں اور ان دونوں سے دس حصے زیادہ پرند جانور(طیور) ہیں اور ان سب سے دس حصہ زیادہ یاجوج ماجوج ہیں اور ان سب سے دس حصے زیادہ ملائکہ ہیں اور ان سب سے دس حصے زیادہ میرے خاندان والے اور مرید ہیں۔ اب آپ غور فرمایئے کہ شیاطین کی تعداد کتنی ہے اور وہ اولادِآدم ؑ سے کتنے زیادہ ہیں۔

 

Topics


Shaitan Ki Sawaneh Umri

حضور قلندر بابا اولیاء

آج تک کسی جن یا فرشتہ نے اپنی سوانح عمری شائع نہیں کی۔ کیوں نہیں کی۔ یہ ایک راز ہے اور رکھا گیا ہے۔ دنیا میں رہنے والے کم سمجھ انسان اسے نہیں جانتے اور نہیں جان سکتے۔ خاک کی بنی ہوئی عقل کیا خاک سمجھے گی کہ یہ نوری اور ناری دنیا آج تک اپنی اپنی سوانح حیات لکھنے سے کیوں گریز کرتی ہیں۔ یہ موٹی عقل کے پتلے شاید یہ سمجھتے ہیں کہ جنوں اور فرشتوں کو لکھنا پڑھنا نہیں آتا یا انہیں لکھنے پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یاد رہے کہ ہم نے مٹی کے پتلوں سے پہلے کھانا سیکھا ہے، پہلے بولنا سیکھا ہے۔ اگر کسی کو یہ غرور ہے کہ دنیا کا بے بضاعت انسان کسی معمولی سے معمولی فرشتے کا بھی مقابلہ کر سکتا ہے تو یہ انسان کی لکھو کھا حماقتوں میں سے ایک اہم حماقت اور نادانی ہے۔