Topics

مور کی آدم و حوا سے مخالفت


          چونکہ آدم سے انتقام لینے کی قوت اس میں نہیں رہی تھی۔ لہٰذا یہی بہتر سمجھا کہ اس مٹی کے پتلے سے دور جنگلوں اور بیابانوں میں زندگی گزار دے اور جب رات کو ۳ بجے کے قریب آدم ؑ اور ان کی اولاد نیند کی روح پرور راحتوں میں کھو رہی ہو تو چیخ چیخ کر ان کی نیندیں حرام کر دے چنانچہ آج کے دن تک طائوس کی اولاد اس پر عمل کرتی ہے اور رات کے آخری حصہ میں جو نیندکا بہترین وقت ہے چیخ چیخ کر اولاد آدم ؑ کو آرام کرنا حرام کر دیتی ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں میں جہاں جہاں طائوس کی اولاد بکثرت آباد ہے وہاں کے باشندے اس بات کو سمجھتے ہونگے کہ پچھلے پہر طائوس کی اولاد ان کی میٹھی نیند کو کس طرح برباد کیا کرتی ہے۔

Topics


Shaitan Ki Sawaneh Umri

حضور قلندر بابا اولیاء

آج تک کسی جن یا فرشتہ نے اپنی سوانح عمری شائع نہیں کی۔ کیوں نہیں کی۔ یہ ایک راز ہے اور رکھا گیا ہے۔ دنیا میں رہنے والے کم سمجھ انسان اسے نہیں جانتے اور نہیں جان سکتے۔ خاک کی بنی ہوئی عقل کیا خاک سمجھے گی کہ یہ نوری اور ناری دنیا آج تک اپنی اپنی سوانح حیات لکھنے سے کیوں گریز کرتی ہیں۔ یہ موٹی عقل کے پتلے شاید یہ سمجھتے ہیں کہ جنوں اور فرشتوں کو لکھنا پڑھنا نہیں آتا یا انہیں لکھنے پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یاد رہے کہ ہم نے مٹی کے پتلوں سے پہلے کھانا سیکھا ہے، پہلے بولنا سیکھا ہے۔ اگر کسی کو یہ غرور ہے کہ دنیا کا بے بضاعت انسان کسی معمولی سے معمولی فرشتے کا بھی مقابلہ کر سکتا ہے تو یہ انسان کی لکھو کھا حماقتوں میں سے ایک اہم حماقت اور نادانی ہے۔