Topics

حیّہ کی مجھ سے مخالفت

          یہی حال میرے ساتھ ہے کیونکہ اس بیچارہ کا مجھ پر بھی کوئی بس نہیں چلتا، لے دے کے وہی زہر۔ اور وہ میرے لئے بیکار، مجھے موت سے کیا واسطہ۔ اگر موت میرے لئے ہوتی بھی تو میں اس حقیر مخلوق سے کب دبنے والا ہوں چنانچہ سوئے اس کے کہ اس نے اور اس کی اولاد نے اپنے دشمنوں میں میرا نام لکھ رکھا ہے اور کوئی نتیجہ ہی نہیں نکلتا۔

Topics


Shaitan Ki Sawaneh Umri

حضور قلندر بابا اولیاء

آج تک کسی جن یا فرشتہ نے اپنی سوانح عمری شائع نہیں کی۔ کیوں نہیں کی۔ یہ ایک راز ہے اور رکھا گیا ہے۔ دنیا میں رہنے والے کم سمجھ انسان اسے نہیں جانتے اور نہیں جان سکتے۔ خاک کی بنی ہوئی عقل کیا خاک سمجھے گی کہ یہ نوری اور ناری دنیا آج تک اپنی اپنی سوانح حیات لکھنے سے کیوں گریز کرتی ہیں۔ یہ موٹی عقل کے پتلے شاید یہ سمجھتے ہیں کہ جنوں اور فرشتوں کو لکھنا پڑھنا نہیں آتا یا انہیں لکھنے پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یاد رہے کہ ہم نے مٹی کے پتلوں سے پہلے کھانا سیکھا ہے، پہلے بولنا سیکھا ہے۔ اگر کسی کو یہ غرور ہے کہ دنیا کا بے بضاعت انسان کسی معمولی سے معمولی فرشتے کا بھی مقابلہ کر سکتا ہے تو یہ انسان کی لکھو کھا حماقتوں میں سے ایک اہم حماقت اور نادانی ہے۔