Topics

مور کی حیّہ سے مخالفت


          البتہ حیّہ چونکہ خود بے طاقت ہو کر جنت سے نکالا گیا ہے۔ اس واسطے آج کے دن تک طائوس کی اولاد حیّہ کی اولاد سے برسرپیکار ہے اور دیکھنے والے ہمیشہ دیکھتے رہے ہیں کہ مور کسی حالت میں بھی سانپ پر رحم نہیں کرتا بلکہ مزید احتیاط اور انتقام کی شدت بڑھانے کے لئے طائوس کی اولاد نے حیّہ کی اولاد کو اپنی مرغوب غذائوں میں شامل کر لیا ہے تا کہ طائوس کی اولاد سے کسی وقت بھی یہ جذبہ انتقام و مخالفت دوہرا سکے۔ اگر کسی سانپ اور مور کی دشمنی میں شک ہو تو وہ ہر وقت تجربہ کر سکتا ہے۔ مور کے سامنے سانپ کو چھوڑ دیجئے۔ پھر سانپ کے بچنے کی کوئی صورت ہی نہیں رہے گی۔

Topics


Shaitan Ki Sawaneh Umri

حضور قلندر بابا اولیاء

آج تک کسی جن یا فرشتہ نے اپنی سوانح عمری شائع نہیں کی۔ کیوں نہیں کی۔ یہ ایک راز ہے اور رکھا گیا ہے۔ دنیا میں رہنے والے کم سمجھ انسان اسے نہیں جانتے اور نہیں جان سکتے۔ خاک کی بنی ہوئی عقل کیا خاک سمجھے گی کہ یہ نوری اور ناری دنیا آج تک اپنی اپنی سوانح حیات لکھنے سے کیوں گریز کرتی ہیں۔ یہ موٹی عقل کے پتلے شاید یہ سمجھتے ہیں کہ جنوں اور فرشتوں کو لکھنا پڑھنا نہیں آتا یا انہیں لکھنے پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یاد رہے کہ ہم نے مٹی کے پتلوں سے پہلے کھانا سیکھا ہے، پہلے بولنا سیکھا ہے۔ اگر کسی کو یہ غرور ہے کہ دنیا کا بے بضاعت انسان کسی معمولی سے معمولی فرشتے کا بھی مقابلہ کر سکتا ہے تو یہ انسان کی لکھو کھا حماقتوں میں سے ایک اہم حماقت اور نادانی ہے۔