Topics
طائوس
جیسے سخت جان کے لئے وہ رہزن بن جاتا ہے اس واسطے کہ حیّہ کی اولاد کے پاس اور کوئی
ذریعہ ہی نہیں چنانچہ طائوس کی اولاد سے انتقام لینے کے لئے جب کبھی حیّہ کی اولاد
کو موقع ملتا ہے مورنی کے انڈے توڑ پھوڑ جاتی ہے اور یہی اس کے اختیار میں بھی ہے
اس سے زیادہ حیّہ کی اولاد طائوس کی اولاد کے ساتھ کچھ نہیں کر سکتی۔
حضور قلندر بابا اولیاء
آج تک کسی جن یا فرشتہ نے اپنی سوانح
عمری شائع نہیں کی۔ کیوں نہیں کی۔ یہ ایک راز ہے اور رکھا گیا ہے۔ دنیا میں رہنے
والے کم سمجھ انسان اسے نہیں جانتے اور نہیں جان سکتے۔ خاک کی بنی ہوئی عقل کیا
خاک سمجھے گی کہ یہ نوری اور ناری دنیا آج تک اپنی اپنی سوانح حیات لکھنے سے کیوں
گریز کرتی ہیں۔ یہ موٹی عقل کے پتلے شاید یہ سمجھتے ہیں کہ جنوں اور فرشتوں کو لکھنا
پڑھنا نہیں آتا یا انہیں لکھنے پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یاد رہے کہ ہم نے مٹی
کے پتلوں سے پہلے کھانا سیکھا ہے، پہلے بولنا سیکھا ہے۔ اگر کسی کو یہ غرور ہے کہ
دنیا کا بے بضاعت انسان کسی معمولی سے معمولی فرشتے کا بھی مقابلہ کر سکتا ہے تو
یہ انسان کی لکھو کھا حماقتوں میں سے ایک اہم حماقت اور نادانی ہے۔